مرکزی بیان ۲۳  جنوری ۲۵ء:اللہ تعالیٰ کے راستے کا درد و غم        !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بمقام:مسجدِ اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستان جوہر بلاک ۱۲

بیان:عارف باللہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

05:14) تصویر کشی سے متعلق نصیحت!تین احادیث ِ مبارکہ ۔۔۔!تصویر کشی کے بغیر بھی دین کا کام ہوسکتا ہے کیا ہمارے اکابرین نے دین کاکام نہیں کیا؟۔۔۔تصویر کشی کے فائدے بتائیں؟۔۔۔اورنقصان کوئی گِن بھی نہیں سکتا۔۔

05:15) جناب مفتی انوارالحق صاحب نے حضرت والا رحمہ اللہ کے اشعارپڑھے! وسعت قلب عاشقاں ارض و سما سے کم نہیں اشک روانِ عاشقاں نجم السما سے کم نہیں ان کا یہ خونِ آرزو عہدِ وفا سے کم نہیں

06:08) ان کا یہ خونِ آرزو عہدِ وفا سے کم نہیں اشعار کی تشریح:خُونِ تمنا خُونِ آرزو اورخُونِ حسرت کیاہے؟۔۔۔

07:08) بے ادب اللہ کے فضل سے محروم ہوجاتاہے!بے ادبی کا ایک واقعہ۔۔۔حضرت تھانوی رحمہ اللہ کا اپنے اُستاد کا ادب۔۔

10:56) خُونِ حسرت!گناہ نہ کرکہ دل پر آرے چلانا یہ خونِ حسرت ہے۔۔ جب دل ہی لگا بیٹھے ہر ناز اُٹھانا ہے سو بار اگر روٹھیں سو بار منانا ہے

18:05) نامحرم کو دیکھنا آنکھوں کا زنا ہے نہ کوئی راہ پاجائے نہ کوئی غیر آجائے حریمِ دل کا احمد اپنے ہر دم پاسباں رہنا ہمارے نفس امارہ نے جب دامِ بتاں بدلا تو ہم نے بابِ تقویٰ پر بھی فوراً پاسباں بدلا

19:15) کونسی ہنسی دل کو مردہ کرتی ہے؟

25:32) اللہ تعالیٰ کے راستے میں مایوسی ہے ہی نہیں۔۔

28:36) کامل ایمان اس کا ہے جس کے اخلاق اچھے ہوں اور اس میں بھی جواپنی بیویوں کے ساتھ اچھے ہوں۔۔

28:53) حضرت والا کے ایک خاص احباب میں سے ایک نوجوان کا انتقال ہواجوماشاء اللہ پورے دین پر چلنے والے اور اچھے اخلاق والے تھے کچھ مہینے پہلے ان کے گردے فعل ہوگئے تھے اب ان کے انتقال کے بعد کچھ دوستوں نے ایسی باتیں کیں کہ اگر ان کو فلاں جگہ لے جاتے اور فلاں جگہ لے جاتے تو علاج ہوجاتا !اس طرح کے جملے کہنے پر خاص نصیحت کہ ایسا کہنے والے بے وقوف ہیں اللہ تعالیٰ نے جو وقت مقررکیا ہوا تھا وہ آگیا جو قسمت میں تھا وہ ہوگیا ایسے جملے ہرگز نہیں کہنے چاہیےان جملوں سے سخت اذیت ہوئی۔۔

38:05) عاملین کا فتنہ۔۔

38:59) دوبارہ اشعارشروع کیے۔ جو ہے ادائے خواجگی پنہاں اسی میں ہے کرم ان کی رضا بھی دوستو ان کی عطا سے کم نہیں اُن کی نظر کے حوصلے رشکِ شہانِ کائنات وسعت قلب عاشقاں ارض و سما سے کم نہیں یاربّ یہ دردِ دل ترا سارے مرض کی ہے دوا

40:31) دردِ دل کامطلب کیاہے؟ رحمت کا ابر بن کے جہاں بھر پہ چھائیے عالم یہ جل رہا ہے برس کر بجھائیے

44:26) یاربّ یہ دردِ دل ترا سارے مرض کی ہے دوا ہے یہ مرض تری عطا جو کہ شفا سے کم نہیں

49:12) اولاد کا غم بے ہودہ غم ہے اس لیے اپنی اولا د کو نیک بنانے کی فکرکریں جو مرنے کے بعد بھی کام آئے۔۔

51:47) اسمارٹ فون کا غلط استعمال:اس موبائل کی وجہ سے کتنے گناہوں میں مبتلا ہورہے ہیں کیوں تنہائیوں میں اس کو استعمال کرتے ہو؟جوموبائل کے دیوانے ہیں یا دیوانیاں ہیں کیا ان کو قرآنِ پاک پڑھنا آتاہے؟

57:21) اللہ سے دُور ہونے کا عذاب!دین پر اعتراض کرنے لگنا۔۔

01:15:33) دین کی محنت جان لڑا کر کریں جس دنیا کے پیچھے جارہے ہیں ایک دن یہ ختم ہوجائے گی۔۔

01:17:11) سائین توکل شاہ کا واقعہ۔۔

01:22:15) پاکیزہ زندگی عمل صالح پر۔۔

01:30:47) اشعار مکمل کرنے کا فرمایا ذرہ درد و غم تیرا دونوں جہاں سے کم نہیں۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries