عشاء مجلس۷    فروری ۲۵ء:حقیقی اور اصلی خانقاہ کون سی ہے؟

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مقام:مسجد اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر کراچی

بیان:عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

02:28) بیان سے پہلے جناب مفتی انوارالحق صاحب نے حضرت والا رحمہ اللہ کی کتاب پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی پیاری سنتوں سے تعلیم کی۔

02:29) سنتوں کی اِتباع سے متعلق محی السنہ حضرت مولانا شاہ ابرارالحق صاحب رحمہ اللہ کی بات اور نصیحت۔

07:00) تصویر کشی اور اسمارٹ فون کے نقصانات۔

12:44) مسنون ولیمہ ، شادی بیاہ میں ہونے والی رسومات اور فضول خرچیاں۔

13:55) تعلیم مکمل کی!بُرا ولیمہ کون سا ہے؟

14:42) جناب مفتی انوارالحق صاحب نے حضرت والا رحمہ اللہ کے اشعارپڑھے۔ مجھے تو قرب کا عالم دیا ہے آہِ صحرا نے سنا ہے خانقاہوں میں محبت کے ہیں مے خانے دیا کرتا ہے ساقی عاشقوں کو جام و پیمانے خلافِ راہِ سنت جو بناکرتے ہیں مستانے

16:53) اللہ کی محبت پھیلانے کے لیے کسی جگہ یا چھت کی ضرورت نہیں بس اللہ تعالیٰ کا دردِ دل ہونا چاہیے پھر پورے عالم میں پھیل جاؤ ساری زمین آپکی ہے اور چھت چاہیے تو چھت آسمان ہے۔

19:10) کتنے بھی گناہ ہوجائیں بس اللہ تعالیٰ کی ذات سے مایوس نہیں ہونا ہمارے کتنے بھی گناہ ہوجائیں وہ محدود ہیں اور اللہ تعالیٰ کی معافی لا محدود ہے۔

20:24) اگر اللہ تعالیٰ ناراض ہیں تو ان کو منا لو! کھولیں وہ یا نہ کھولیں دراس پر ہو کیوں تری نظر تو تو بس اپنا کام کر یعنی صدا لگائے جا ہمارا کام اﷲاﷲ کرنا ہے اپنا دروازہ کھول کر اپنا نورِ نسبت داخل کرنا یہ ان کا کام ہے۔

24:08) توبہ کرنے والا اللہ کا پیارا ہوجاتا ہے! اے خدا ایں بندہ را رسوا مکن گر بدم من سر من پیدا مکن

25:40) حقیقی اور اصلی خانقاہ کون سی ہے؟

26:29) خلافِ راہِ سنت جو بناکرتے ہیں مستانے وہ دیوانے بظاہر ہیں مگر اندر ہیں فرزانے اللہ والوں کو دیوانہ کیوں کہتے ہیں؟۔۔۔

29:36) سائنس والے مخلوق سے مخلوق تک پہنچتے ہیں اور اللہ والے مخلوق سے اپنے خالق تک پہنچتے ہیں۔

31:15) جو عارف ہیں وہ کس عالم میں رہتے ہیں خدا جانے بھلا جو غیرعارف ہے وہ ان کا رُتبہ کیا جانے

حسینوں کے اُجڑ جائیں گے جب جغرافیے اِک دن بتا ناداں کہا جائے گا اپنے دل کو بہلانے

جو یاد آتی ہے ان کی دل میں گھبراتا ہوں گلشن میں مجھے تو قرب کا عالم دیا ہے آہِ صحرا نے

جو زاہد عشق سے ناآشنا ہے پھر بھی وہ ناداں نہیں سمجھا ہے خود لیکن چلا ہے مجھ کو سمجھانے

ستایا عمر بھر بوجہل نے شمع نبوت کو مگر بدنام ہیں دونوں جہاں میں اس کے افسانے

نہ کر تحقیر اے زاہد خدا کے دردمندوں کی مقام دردِ دل کو بے خبر تو آہ کیا جانے

اللہ تعالیٰ کا دردِ دل کیا ہے؟دردِ دل کی حقیقت!

36:29) حسینوں کے اُجڑ جائیں گے جب جغرافیے اِک دن بتا ناداں کہا جائے گا اپنے دل کو بہلانے ان اشعار کی حضرت نے تشریح کی کہ جب یہ حسین ایک دن مرجائیں گے تو پھر کہاں جائیں گے؟ قبر میں خاک چھانی مگر کیا ملی نہ تو مجنوں ملا نہ تو لیلیٰ ملی ہاں مگر اہلِ دل ایسے خوش بخت ہیں جن سے اخترؔ مجھے راہِ مولیٰ ملی

37:54) تجلی ان کی ہوتی ہے عطا قلب شکستہ میں کیا ہے قلب کو لیکن شکستہ غم کے سودانے نہیں ہے زندگی میں جس کی کوئی داستاں غم کی وہ اہلِ غم کے قربِ خستگی کو آہ کیا جانے غم سے مراد کون سا غم ہے؟اس غم سے مراد گناہ چھوڑنے کا غم ہے!

39:41) وہی کرتے ہیں ان کے عاشقوں پر تبصرے اخترؔ جو ظالم دردِ الفت سے ہوا کرتے ہیں بیگانے سنا ہے خانقاہوں میں محبت کے ہیں مے خانے دیا کرتا ہے ساقی عاشقوں کو جام و پیمانے

40:42) اصلاح وتزکیہِ نفس!آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم تین طریقوں سے صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین کی اصلاح کیا کرتے تھے۔

43:26) اللہ والوں سے جتنا نیک گمان ہوگا اس قدر فائدا ہوگا!

46:15) حضرت حکیم الامت مجدد الملت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ سے ایک عالم نے بحث کی۔ اس نے کہا کہ تزکیۂ نفس کی فرضیت کو تو تسلیم کرتا ہوں لیکن مزکّی کی کیا ضرورت ہے؟ میں خود کتاب پڑھ کے اپنا تزکیہ کرلوں گا۔ حضرت نے فرمایا کہ مولوی صاحب تزکیہ فعل لازم ہے یا فعل متعدی؟ کہا فعل متعدی ہے فرمایا کہ کیا فعل متعدی بھی فعل لازم کی طرح اپنے فاعل پر تمام ہوجاتا ہے؟ اللہ اکبر! کیا علمی نکتہ بیان فرمایا۔

47:14) حضرت فرماتے تھے کہ اللہ تعالیٰ نے تمام مسائلِ شریعت و طریقت کو مجھ پر بالکل واضح کردیا ہے۔ بڑے سے بڑا عالم لے آئو۔ پانچ منٹ سے زیادہ نہیں لگیں گے کہ ان شاء اللہ میں اس کو تسلی بخش جواب دوں گا۔ وہ صاحب بھی بڑے مولانا تھے۔ سکتے میں پڑگئے کہ واقعی فعل متعدی تو فاعل پر تمام نہیں ہوتا۔ جَائَ زَیْدٌ جائَ فعل لازم ہے، فاعل پر تمام ہوگیا لیکن تزکیہ تو فعل متعدی ہے۔ اس کے لیے ایک مزکّی ہونا چاہیے اور ایک مزکّٰی ہونا چاہیے۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries