عشاء مجلس۱۱    فروری ۲۵ء:اپنے نفس پر کبھی  بھروسہ مت  کریں  !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مقام:مسجد اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر کراچی

بیان:عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

04:33) بدنظری سے کیسے بچا جائے حضرت والا رحمہ اللہ کا ایک طالب علم کو خط کا جواب!

04:33) بدنظری کے نقصانات کے مضامین پر بہت سے مضامین ہیں جن میں سے کچھ بیان ہوئے باقی بہت ہیں !یہ کہنا کہ بدنظری ہوگئی یہ نفس کی چالاکی ہے یہ کہنا چاہیے کہ میں نے بدنظری کی!

05:03) موبائل کے بہت سے نقصانات ہیں جو نہ مانے تو نہ مانے اس سے بحث کرنے کی ضرورت نہیں !

08:21) نیک صحبت کی وجہ سے اللہ تعالیٰ قسمت بنا دیتے ہیں!

11:24) نفس پر کبھی بھروسہ مت کریں!

14:40) لڑکوں کے عشق میں عورتوں کے عشق سے زیادہ شدید ظلمت ہوتی ہے کیونکہ عورت کسی وقت میں بعد نکاح حلال ہوسکتی ہے۔اور مرد کسی مرد کے لئے کبھی بھی حلال نہیں ہوسکتا، اس وجہ سے اس کی ظلمت نہایت شدید ہوتی ہے۔ کسی چھوٹے بچے یا کسی چھوٹی بچی کی طرف بھی اگر نفس کا میلان ہو اور جس کی پہچان یہ ہے کہ اگر گود میں لے کر اسے پیار کرے تو شہوت محسوس ہو، پس اس کو دیکھنا اور چھونا بھی حرام ہے۔

18:28) فاعل اور مفعول دونوں ایک دوسرے کی نگاہوں میں ہمیشہ کے لئے ذلیل ہوجاتے ہیں۔ جس شخص کے چہرے اور آنکھوں کی بناوٹ سے اور گفتگو سے نفس کو لذت ملے اور میلان خفیف بھی محسوس ہو اس سے فوراً ہٹ …جانا چاہیے۔

19:01) جب کسی صورت سے شغف اور عشق میں ابتدا ہوتاہے تو اِس قہر و عذابِ الٰہی کو تمویہ کہتے ہیں اور شیطان اُس صورت کو حقیقت سے کئی گنا زیادہ کرکے اُس کو حسین دکھاتا ہے حتی کے اُس کی آنکھوں میں سو تیر و کمان نظر آتے ہیں لیکن جب گناہ کرلیتا ہے تو وہی حسین صورت مکروہ اور بدصورت اور ذلیل معلوم ہوتی ہے یعنی گناہ سے قبل جو معیار حُسن کا اُس میں نظر آرہا تھا وہ باقی نہیں رہتا ہے اِس سے معلوم ہوا کہ وہ شیطان کی طرف سے تصرف اور شعاع انعکاسیہ شیطانیہ کا تجمل تھا ۔

20:00) جب غیر اﷲ کی محبت کا غلبہ ہو تو یہ امتحان ہے اور جب غیر سے نجات حاصل ہوجاوے اور غیر نظر سے جاتا رہے تو یہ حق تعالیٰ کی طرف سے تنبیہ ہے۔ حضرت اقدس تھانوی رحمۃ اﷲ علیہ اِس شعر کی تشریح میں فرماتے ہیں کہ جب انسان کو کسی صورت کی طرف میلان ہو جاتا ہے اور وہ صورت دل میں اُتر جاتی ہے تو وہ زبان سے اگرچہ لاحول اور سورہ فاتحہ پڑھ کر دَم کرتا ہے لیکن چونکہ یہ عاشق دل کو اُس صورت کے حصول کی حدیث نفس سے خالی نہیں کرتا اورعزم و ہمت کے ساتھ خالی کرنا بھی نہیں چاہتا !

دورانیہ 22:48

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries