مرکزی بیان   ۲۷ فروری  ۲۵ء:سفر سے واپسی پر درد بھرا بیان   !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مقام:مسجد اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر کراچی

بیان:عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

11:20) بیان سے پہلے جناب مفتی انوار الحق صاحب نے حضرت والا رحمہ اللہ کے اشعارپڑھے! ترا ذرّۂ غم اگر ہاتھ آئے

جو وسعت میں ارض و سماکے نہ آئے کرم ہے مرے دل کو مسکن بنائے

اگر صاحبِ عرش جلوہ دکھائے تو سینے میں پھر کون دل اپناپائے

میں ان کی خلش میں ہوں اب محوِلذت جوچاہے وہ اب میری محفل میں آئے

وہ غم جس پہ قربان ہوں دونوں عالم وہی چاہتا ہوں وہی ہاتھ آئے

نہ چھیڑو کسی غم کے مارے ہوئے کو دکھے دل کو ناحق کوئی کیوں ستائے

ہو آزاد فوراً غمِ دوجہاں سے ترا ذرّہ ٔ غم اگر ہاتھ آئے

مرا وقت کیا آگیا واپسی کا یہ کس نے تجلی کے پردے اٹھائے

رہِ عشق میں خاک بن کر کے آئو وہ محروم ہے جو یہاں سر اٹھائے

جسے چاہیے ملک عشقِ حقیقی کسی اہل دل سے وہ دل لگائے

عجب کیا کہ آئے کبھی وقت ایسا کرم ان کو اک دن مرے پاس لائے

یہ گل اوربلبل کے قصے نہیں ہیں مری آہ دل ہے یقیں جس کو آئے

ترے غم کی طالب ہے پروانہ فطرت مگس کومگر یہ کہاں راس آئے

تپِ عشق سے جب تجھے آگہی تھی مری رگ میں کیوں تونے نشتر لگائے

عجب درد میں ان کے لذت ہے اختر مبارک جسے ان کا غم ہاتھ آئے

11:21) پھر جناب مولانا محمد کریم صاحب نےحضرت والا رحمہ اللہ کے اشعارپڑھے! کل خونِ شہادت میں لتھڑا یہ جسم انہیں دکھلائیں گے

اب عشق میں ان کی خاطر ہم آنکھوں سے لہو برسائیں گے

جب دل سے انہیں ہم چاہیں گے وہ خود ہی کرم فرمائیں گے

22:22) الحمدُ للہ پیارے مربی ومحبوبی عارف باللہ حضرت ِاقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم بنگلہ دیش سے اپنے مُربی لسان اختر اخترِثانی شیخ الحدیث شیخ العلماء حضرت مولانا شاہ عبد المتین بن حسین صاحب دامت برکاتہم کے پاس وقت لگا کرباعافیت کراچی تشریف لے آئے ہیں :بیان کا آغاز ہوا۔۔۔

رمضان المبارک سے متعلق عارف باللہ حضرت ڈاکٹر عبدالحی عارفی صاحب رحمہ اللہ کی نصیحت فرمائی کہ اللہ کے عاشق رمضان کا انتظار نہیں کرتے اللہ تعالیٰ سے معافی مانگتے رہتے ہیں!

27:24) سفر بنگلہ دیش کی کارگزاری!علماء ِ کرام کی محبت جتنی بنگلہ دیش میں دیکھی اتنی کسی جگہ نہیں دیکھی اور اس قدر خدمت اور ادب کہ بیان نہیں کرسکتے اور سلام کا اتنااہتمام کہ ہر آنے جانےوالا ایک دوسرے کو سلام کررہا ہےاور بڑے بڑے علماءبڑے بڑے مدارس کے مہتمم ایسے لگ رہے تھے جیسا کہ طالب علم اور ہر بات میں حضرت والا دامت برکاتہم سے مشورہ ماشاء اللہ۔۔۔فجر اور عصر مجلس سے

43:41) انسان بننے کا مقصد کیا ہے؟ ہماری ذات سے کسی کو بھی تکلیف نہ پہنچے۔۔

46:04) اللہ والا بننا فرض ہے۔۔۔

54:17) ایک اہم مضمون بیان ہوا۔۔معافی کا مضمون۔۔

59:04) لسان اختر اخترِثانی شیخ الحدیث شیخ العلماء حضرت مولانا شاہ عبد المتین بن حسین صاحب دامت برکاتہم اور حضرت کے صاحبزادے مفتی حسن صاحب اور احباب کی محبتوں اور شفقتوں کے کچھ واقعات۔۔

01:01:46) رمضان میں کیسے عبادت کریں ذکر کو عبادت کو بڑھادیں۔۔

01:02:08) مولانا منیر احمد علوی صاحب کا ایک مضمون ۔۔جمالِ مصطفی ﷺ

01:26:25) حضرت وحشی رضی اللہ عنہ کے ہاتھوں مسیلمہ کذاب کا قتل یہ واقعہ ۱۰ ہجری کا ہے۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries