جمعہ بیان   ۲۸ فروری  ۲۵ء:رمضان المبارک کے فضائل    !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مقام:مسجد اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر کراچی

بیان:عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

16:41) بیان سے پہلے جناب مفتی انوارالحق صاحب نے حضرت والا رحمہ اللہ کے اشعار پڑھے!

16:42) بیان کا آغاز ہوا!سالکین کو نصیحت کہ علم کے اضافے کے لیے نہ آئیں بلکہ اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے آئیں!

26:06) اپنے علم پر ناز نہیں کرنا چاہیے اور نہ ہی جمعہ بیان میں ایسے مضامین بیان کرنے چاہیے کہ جو لوگوں کی سمجھ میں نہ آئیں بلکہ اللہ تعالیٰ کی محبت اور معافی جیسے مضامین بیان کرنے چاہیے!

27:52) اللہ تعالیٰ کی مغفرت بے حساب ہے اس لیے اللہ تعالیٰ کی معافی سے مایوس نہیں ہونا چاہیے!

37:36) استقامت سے رہنا کوئی مشکل نہیں!

39:28) اصلاح وتزکیہِ نفس فرض ہے اس کی فکر کرنی چاہیے!

42:22) رمضان المبارک میں بھی محروم لوگ!کینہ کرنا اور غیبت کیا ہے؟۔۔۔

50:54) تکبر اور جاہ دو خطرناک مرض!

56:05) رمضان المبارک میں زبان اور آنکھ کی حفاظت کا بہت اہتمام کریں!

56:59) تکبّر اور جاہ کی حقیقت!

58:12) اللہ تعالیٰ کی خاص دوستی کیا ہے؟

58:33) رمضان المبارک اللہ تعالیٰ کا پیارا بننے کا مہینہ ہے!

01:06:23) رمضان المبارک کے فضائل!فضائل اعمال فضائل رمضان سے احادیثِ مبارکہ ۔۔۔

01:13:36) رمضان المبارک میں جس طرح نیکیوں کا اجروثواب بڑھ جاتا ہے اسی طرح گناہوں کا وبال بھی بڑھ جاتا ہے اس لیے گناہوں سے بچیں اور رمضان المبارک سے متعلق مسائل علماء اور مفتیانِ کرام سے معلوم کرلیں تاکہ روزہ خراب نہ ہوخاص کر سحری اور افطاری کے اوقات کا بھی بہت خیا ل رکھیں!

01:15:00) رمضان المبارک کے فضائل:احادیثِ مبارکہ!

01:17:01) رمضان المبارک اور افطار پارٹیاں !

01:17:42) مختصردُعا!تین روزہ تراویح اور تصویر کشی ویڈیو وغیرہ سے اجتناب کریں!

دورانیہ 01:17:15

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries