بعدفجر ۲۶     مارچ  ۲۵ء:لذت فرار اور لذت قرار   !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مقام:مسجد اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر کراچی *

بیان:عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم*

01:45) رمضان المبارک کا ایک ایک لمحہ بہت قیمتی ہے ان لمحات کی قدر کرلیں پھر واپس نہیں آئیں گے!

01:45) مجلس ِذکر!

03:56) جو دین پر چلنے لگے تو لوگ اس پر طنز کرتے ہیں بس اس کی پرواہ مت کریں!

08:07) لذتِ فرار اور لذتِ قرار!

15:13) ذکر کلمہ طیّبہ!

16:44) ذکر اسمِ ذات جل جلالہ!

18:24) اِستغفار اور درود شریف !

20:57) یاد رکھو کہ اللہ تعالیٰ کے شایانِ شان کوئی عبادت نہیں کرسکتا یہاں تک کہ نبی بھی نہیں کرسکتا۔ انبیاء نے بھی ہتھیار ڈال دیے کہ مَاَعَرَفْنَاکَ حَقَّ مَعْرِفَتِکَ وَمَا عَبَدْنَاکَ حَقَّ عِبَادَتِکَ ہم آپ کو نہیں پہچان سکے جیسا کہ پہچاننے کا حق تھا، ہم آپ کی عبادت نہیں کرسکے جیسا کہ عبادت کا حق تھا۔ اللہ تعالیٰ کی ذات غیر محدود ہے ہم لوگ محدود ہیں تو محدود غیر محدود کی عظمت کا حق کیسے ادا کرسکتا ہے۔ یاد رکھو کہ اللہ کی رحمت سے سب کی مغفرت ہوگی۔ یاد رکھو کہ کسی قابلیت، کسی کا حسنِ تقریر یا حسن تحریر اور ہر کمال اللہ کی عظمتوں کے سامنے ہیچ ہے۔ اپنی عبادت کو نعمت تو سمجھو کہ اللہ نے نے توفیق دی، اللہ کا شکر ادا کرو لیکن ناز نہ کرو کہ میں نے بڑا کام کردیا۔ اللہ کی عظمت کے سامنے ہماری کسی عبادت، کسی خوبی، کسی تقریر، کسی تحریر کی اتنی نسبت بھی نہیں جتنی سمندر کے سامنے قطرہ کو ہے۔

27:47) پس اگر ایمان سلامت لے جانا ہے تو یہ عقیدہ راسخ کرلو کہ میں تمام مسلمانوں سے کمتر ہوں فی الحال اور کافروں اور جانوروں سے کمتر ہوں فی المآل۔ اسی عقیدہ پر اللہ تعالیٰ ہمارا خاتمہ بالخٰر ہوجائے۔ آمین ثم آمین۔

28:41) تکبّر کا مرض بڑا ہی خطرناک ہے!

37:02) اپنی عبادت کے بعد اس پر ہرگز فخر اور ناز مت کریں!

37:41) اللہ والوں سے فنائیت سیکھی جاتی ہے!

دورانیہ 40:23

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries