بعدفجر ۶     اپریل   ۲۵ء:حبِ جاہ اور خود پسندی !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مقام:مسجد اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر کراچی

بیان:عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

08:22) مجلسِ ذکر!ایک تسبیح کلمہ طیّبہ!

08:27) ایک تسبیح ذکراسمِ ذات جل جلالہ!

13:29) استغفار اور درودشریف کی ایک تسبیح!

19:05) صبح وشام تینوں قل تین تین مرتبہ پڑھنے چاہیے جادو سے نظر سے اور ہر شر سے حفاظت کے لیے کافی ہیں!

20:38) تکبّرسے متعلق حضرت والا رحمہ اللہ کے ملفوظات!جس پر دنیا کی حقیقت کھل جائے، یہ بڑی نعمت ہے۔جب یہ حقیقت کھل جاتی ہے تو پھر دنیا دل میں نہیں آسکتی۔ دل اللہ کی یاد میں سکون سے رہتا ہے۔ ایک اللہ والے کا بچہ بھی بیمار ہوتا ہے اور دنیا دار کا بچہ بھی بیمار ہوتا ہے۔ دنیا دار ہزاروں روپیہ ڈاکٹروں پر خرچ کرتا ہے لیکن دل بے چین رہتا ہے۔۔۔

24:56) حُبِّ جاہ اور خود پسندی: حب جاہ اُس بیماری کا نام ہے جس میں آدمی اپنی شہرت کا طالب اور خواہش مند ہوتا ہے مخلوق میں بڑا بننے کا شوق بھی نہایت خطرناک مرض ہے اور اِسی بیماری کے سبب حق بات قبول کرنے سے محروم رہتا ہے۔ حق تعالیٰ فرماتے ہیں کہ آخرت کی بھلائیاں اُنھیں کے لئے مخصوص ہیں جو زمین پر رہ کر بڑائی اور فتنہ فساد نہیں چاہتے۔

32:26) دُعا کی پرچیاں!

دورانیہ 36:41

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries