مرکزی اتوار بیان ۶     اپریل   ۲۵ء:گناہ کا راستہ عذاب اور بے سکونی  کا راستہ ہے !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مقام:مسجد اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر کراچی

بیان:عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

11:55) بیان کے آغاز میں اشعار پڑھے گئے۔۔

13:41) ہمارا دم نہیں ہے کہ ہم اللہ کو خوش کرسکیں، بس اللہ تعالیٰ معاف فرمادیں!

17:02) اگر ایک بھی گناہ کی عادت ہے تو سکون نہیں ملے گا

17:48) صغیرہ گناہ کے نقصانات!

18:08) جب غلطی ہو تو بڑے کے سامنے فوراً معافی مانگو! اور یہ تین جملے کہو: غلطی ہوگئی! معافی چاہتے ہیں! آئندہ نہیں ہوگا! اگر تاویلات کریں گے تو پھر بڑوں کو غصہ آئے گا!

19:26) عزت نیک لوگوں کی ہے! اللہ کے لئے تواضع سے عزت ملتی ہے!

22:22) اللہ تعالیٰ کی عظمت کے سامنے ہماری حیثیت کیا ہے! ایک مثال سے کچھ سمجھایا!

24:25) حضرت ڈاکٹر قرار صاحب کا لطیفہ !

25:41) اپنے کو خطاکار سمجھیے!

26:06) ہمارے پالنے والے اللہ ہیں! دنیاوی مثال کہ اگر بکری پال لیں تو پالنے والے کو پلی ہوئی چیز سے محبت ہوجاتی ہے!

26:50) جنت و دوزخ حق ہے! مان لو کہ اگر دوزخ نہ بھی ہو تو اللہ ایسے پیارے ہیں کہ ایسے پالنے والے کو ناراض کرنا چاہیے؟

27:47) حضرت آدم علیہ السلام

28:05) ہر بیان ہر وقت اثر نہیں کرتا ہے، سنتا رہے۔۔۔ جیسے رزق کی تکرار ہے! تو دین کی تکرار سے کیوں گھبراتے ہیں!

29:45) غیب کا علم انبیاء علیہم السلام کو بھی نہیں!

34:39) تجوید سے قرآن نہ پڑھنے کی خرابیاں! بعض اوقات نماز ہی نہیں ہوتی!

35:09) (۱) قرآن پاک کی تجوید کا اہتمام! (۲) قرآن پاک کا اکرام ہو! (۳) قاری صاحبان کا اکرام! قرآن پاک پر مٹی لگنے کے بارے میں حضرت ہردوئی رحمہ اللہ کی سخت تنبیہ!

37:23) سنتوں کی دعاوں کی اہمیت پر حضرت شیخ الاسلام حضرت مفتی تقی عثمانی صاحب دامت برکاتہم کا ارشاد! سنتوں کی پرواہی نہیں! نعوذ باللہ!

38:08) جو سنت پر چلتا ہے اللہ تعالیٰ اس کی چار طریقے سے اکرام دیتے ہیں!

43:16) جو اللہ سے ڈرے گا وہ عالم ہے!

44:22) دین کی جگہ پر شیطان گڑبڑ کرواتا ہے! بھائیوں کو لڑوادیتا ہے!

( اہم نصیحت)

49:10) اللہ کو اکڑ پسند نہیں!

49:21) اسکول لیول پر فحاشی عریانی ہے! دس سال کا لڑکا ہے اور عشق لڑا رہا ہے! ناچ گانا عام ہے! شیشے کا نشہ عام ہورہا ہے!

53:02) بچوں کو مارنے پر سخت تنبیہ! ! !

اسمارٹ فون والے کہاں تربیت کررہے ہیں! اولاد اگر ماں کو چپل مارے تو بتائیں کہاں جائیں ! دل جلتا ہے! بس اولاد کی دنیاوی تعلیم کی بس فکر ہے! دین کی فکر نہیں!

57:56) ہم کس طرح یہود و نصاریٰ کی نقل کررہے ہیں !

58:46) بچوں کو نصیحت : سچ بولنا! ۔۔۔ حضرت عبد القادر جیلانی رحمہ اللہ کا واقعہ ! چالیس دینار ڈاکوں کو دے دئیے لیکن جھوٹ نہیں بولا! اس کی برکت سے سب ڈاکوں نے توبہ کرلی! ۔۔اور آج بچے چوری کرتے ہیں ۔۔۔۔ کارٹون اور میڈیا تو یہی چیزیں سکھلاتے ہیں!

01:01:22) دنیاوی اسٹار کا ریکارڈ ٹوٹتا رہے گا! ۔۔۔اصل اسٹار صحابہ کرام رضی اللہ عنھم ہیں! أصحابي كالنُّجومِ بأيِّهمُ اقتديتُمُ

01:02:21) یہ بےحیائی فحاشی تو یہود و نصاریٰ بھی کرتے ہیں! ۔۔۔ وہی ہم لوگ کررہے ہیں!

01:02:53) حسن کا شکریہ یہ ہے کہ تیرا حسن اللہ کی نافرمانی میں ضائع نہ ہو! ۔ جو جوانی اللہ پر فدا کرتا ہے اللہ تعالیٰ اس کو عرش کا سایہ نصیب فرمائیں گے!

01:03:34) جوانی فدا کرنے کا معنی کیا ہے! حرام تقاضوں پر عمل نہیں کرنا ہے!

01:05:47) رمضان میں بھی کرکٹ کھیلتے ہیں! برے برے جملے بولتے ہیں ۔۔۔ شور مچا کر لوگوں کو اذیت دینا! اگر کرکٹ کھیلنا ہے تو کس طرح کھیل سکتے ہیں!

01:08:37) دس سال کے بعد سگی بہن ، سگی بہن کے ساتھ نہ سوئے! ۔ سگا بھائی ، سگے بھائی کے ساتھ نہ سوئے!

01:09:32) اولاد کو والدین کو نصیحت ! پہلے تو اولاد کی شکایت کرتے ہیں کہ بدتمیر ہوگیا ہے اور اگر دین کی طرف آتا ہے نیک بنتا ہے تو پھر وہی والدین کہتے ہیں کہ بچہ خراب ہوگیا! ۔۔۔ کہاں جائیں!

01:14:31) حسن مجازی کی تباہ کاریوں پر حضرت والا کا شعر ؎ قبر میں خاک چھانی مگر کیا ملی کوئی مجنوں ملا کوئی لیلی ملی !

01:15:36) یہود بدترین دشمن ہیں ! مسلمانوں کا خون بہارہے ہیں!

01:19:19) ڈاکٹر بنو! اللہ والے ڈاکٹر بنو! ۔۔۔انجنئیر بنو اللہ والے بنو!

01:20:06) حضرت والا رحمہ اللہ کے اشعار مولانا کریم صاحب نے سنائے! اے بری یہ گلی ۔۔۔بھاگ رب کی گلی!

01:22:10) گناہ کا راستہ ! عذاب اور بےسکونی کاراستہ ہے!

01:25:27) حسن مجازی کا پوسٹ مارٹم!

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries