بعدعشاء  ۶     اپریل   ۲۵ء:عشقِ مجازی دوذخ ہے عشقِ حقیقی جنت ہے!

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مقام:مسجد اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر کراچی

بیان:عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

06:00) بیان کے آغاز میں اشعار پڑھے گئے۔۔

10:10) سو قتل کے مجرم کی معافی جب اللہ تعالی نے سو قتل کے مجرم کو معاف فرمادیا تو ہم کیوں یہ سوچتے ہیں کہ میرے اتنے گناہ کیسے معاف ہونگے۔۔

13:12) قضاء کے سامنے بے کار ہوتے ہیں حواس اکبر گو کھلی ہوتی ہے آنکھیں لیکن بینا نہں ہوتے۔۔

20:22) نفس کا مزاج دوزخ کا سا ہے دوزخ میں سارے دوزخی ڈال کے اﷲ پوچھے گا کہ تیرا پیٹ بھر گیا؟ ھَلِ امْتَلَئْتِ وہ کہے گی ھَلْ مِنْ مَّزِیْدٍ اے اﷲ کیا اور بھی کچھ مال ہے؟ اﷲتعالیٰ بے گناہوں کو دوزخ میں تھوڑی ڈالیں گے لہٰذا دوزخ پر اپنا قدم رکھیں گے یعنی اپنی ایک خاص تجلی نازل کریں گے تب دوزخ کہے گی قَطْ قَطْ قَطْ وَفِیْ رِوَایَۃٍ قَطْ قَطْ یعنی بس بس بس اے خدا میرا پیٹ بھر گیا۔ ایک روایت میں دو دفعہ ہے اور ایک روایت میںتین دفعہ ہے۔ علامہ قسطلانی رحمۃ اﷲ علیہ فرماتے ہیں کہ خدا تو جسم سے پاک ہے وہ دوزخ پر اپنا قدم کیسے رکھیں گے؟ لیکن حدیثِ پاک میں ہے فَلَمَّا یَضَعُ قَدَمَہٗ جب اﷲ اپنا قدم رکھے گا تب دوزخ کا پیٹ بھرے گا تو علامہ قسطلانی فرماتے ہیں کہ یہاں قدم سے مراد خاص تجلّی ہے۔

20:48) شہوت کی آگ نورِ خدا ہی سے بجھتی ہے نارِ شہوت چہ کشد نورِ خدا مولانا رومی فرماتے ہیں کہ شہوت کی آگ کیا چیز بجھاسکتی ہے؟ پھر جواب دیتے ہیں اللہ کا نور۔ نارِ شہوت چہ کُشَد نورِ خدا شہوت کی آ گ کیسے بجھے گی؟ کیا گناہ کو گناہ سے بجھائو گے؟

26:24) وہ جوان جو اپنی جوانی اللہ پر فدا کردے۔۔

31:46) مونچھوں کو کیا حکم ہے ؟آج بڑی مونچھ رکھ کر خوش ہوتے ہیں۔۔۔

36:13) ملک کا نام کٹ

41:16) خاک ہوجائیں گے قبروں میں حسینوں کے بدن ان کے ڈسٹمپر کی خاطر راہِ پیغمبر نہ چھوڑ حضور صلی اﷲ علیہ وسلم کا راستہ مت چھوڑو ۔ یہ حسین مرنے والے ہیں ، فنا ہونے والے ہیں ، خود مردہ ہیں تم کو مردہ کردیں گے۔ سڑی ہوئی لاشیں ہونے والی ہیں ، چند دن کی لذت عارضی ملی عزت دائمی گئی۔ تھوڑی سی لذت کے لیے اپنی عزت دونوں جہاں میں برباد مت کرو۔ یہ ذلت دُنیا کی ہے آخرت میں کیا ذلت ہوگی۔ اس کو سوچئے۔ یہ میرا تازہ شعر عبرتناک ہے خاک ہوجائیں گے قبروں میں حسینوں کے بدن ان کے ڈسٹمپر کی خاطر راہِ پیغمبر نہ چھوڑ

47:33) زادۂ آزر خلیل اللہ ہو آزر بت پرست وبت فروش کا بیٹا خلیل اللہ ہورہا ہے اور کنعان نوح کا گمراہ ہو اور حضرت نوح علیہ السلام کا بیٹا گمراہ ہورہا ہے۔ کافر باپ کا بیٹا ابراہیم خلیل اللہ ہورہا ہے اور پیغمبر کا بیٹا کافر ہورہا ہے۔ یہ اللہ تعالیٰ کی قدرت کے کرشمے ہیں۔۔۔

59:20) بخاری شریف میں آپ کا ارشاد ہے کہ داڑھی کو بڑھائو اور مونچھوں کو کٹائو۔ وفرواللحی واحفوا الشوارب اور انھکوا الشوارب واعفوا اللحیٰ (بخاری، ج:۲، کتاب اللباس) علماء بیٹھے ہوئے ہیں، پوچھ لیجئے۔ آپ بتائیے کہ جن کی شفاعت کے سہارے ہم جی رہے ہیں ان کا قلب مبارک خوش کردینا بہتر ہے یا اپنا دل یا بیوی کا دل یا دفتر والوں کا دل؟

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries