بعدعشاء ۲۱ اپریل ۲۵ء:راہِ سنت  !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مقام:مسجد اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر کراچی

بیان:عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

08:21) ہر موقع کی سنت کی فکر کریں۔۔

09:10) ہے عجم اس کا پھر مدینے میں ارشاد فرمایا کہ اے اہل عجم اگر ہم تقویٰ اختیار کر لیں تو سنت کی اتباع کی برکت سے ہمارا عجم بھی عرب ہو جائے میرا شعر ہے ؎ راہ سنت پہ جو چلے اخترؔ ہے عجم اس کا پھر مدینے میں

13:02) جو لوگ سنت کے متبع ہیں سمجھ لو کہ ان کا عجم بھی مدینہ پاک میں ہے اور حضور صلی اﷲ علی ہوسلم ان سے خوش ہیں حضرت تھانوی رحمۃ اﷲ علیہ فرماتے ہیں کہ ایک شخص روزانہ خواب میں حضور صلی اﷲ علیہ وسلم کی زیارت کر تا ہے لیکن زندگی سنت کے خلاف گذارتا ہے حضور صلی اﷲ علیہ وسلم اس سے ناراض ہیں اور ایک شخص کو کبھی زیارت نہیں ہوتی لیکن ایک ایک سنت پر جان دیتا ہے اﷲ تعالیٰ کے نبی صلی اﷲ علیہ وسلم اس سے خوش ہیں محض زیارت سے کیا ہوتا ہے کیونکہ ابو جہل بھی تو دیکھتا تھا بیداری میں دیکھنے والوں کو کیا ملا جن کو اتباع نصیب نہیں ہوئی بس اس کی کوشش کرنی چاہیے کہ ہمارا کوئی عمل سنت کے خلاف نہ ہو۔

31:04) اللہ تعالی کی ذات میں غور نہیں کرنا مخلوق میں غور کرنا ہے کہ اللہ تعالی کی کیسی کیسی نشانیاں ہیں ۔۔ اللہ تعالی کو پہنچاننے کے لیے بے شمار نشانیاں ہیں۔۔۔

36:25) اللہ والوں کی صحبت کتنی ضروری ہے۔۔

40:11) دوسری بات یہ ہے کہ ہجرت کے حکم سے وطن کابت بھی گرگیا ورنہ اپنا وطن انسان کو کتنا عزیز ہوتاہے مگر اﷲتعالیٰ نے چاہا کہ وطنیت دلوں سے نکل جائے۔ اسلام میں وطن کوئی چیز نہیں، جس زمین پر اﷲراضی ہوجس زمین پر اﷲمل جائے وہ مومن کا وطن ہے۔ جب گھر سے بے گھر ہوگئے، تووطن کا بت بھی نکل گیا۔ اﷲکے لئے گھر سے بے گھر ہونا، وطن سے بے وطن ہونا بھی سنت ہے سنت پیغمبرصلی اﷲعلیہ وسلم ہے، سنت صحابہ ہے۔ اس طرف لوگوں کا خیال نہیں جاتا۔ اگر ضرورت ہوتواس کے لئے تیار رہناچاہئے۔

دورانیہ 49:21

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries