بعدعشاء   ۱۴     جولائی    ۲۵ء:صحبتِ شیخ میں سلسل کے ساتھ رہنے کا فائدہ      !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مقام:مسجد اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر کراچی

بیان:عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

کسی کو حقیر سمجھنے پر اب شیخ العرب والعجم حضرت والا مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمہ اللہ کے ملفوظات چل رہے ہیں گیارہ صفحات بیان ہوچکے۔۔

00:03:44 بدگمانی،تکبر حب جاہ یہ سب خطرناک مرض ہیں۔۔

00:06:30 حرام عشق اللہ کا عذاب ہے۔۔

00:13:10 شیطان کے پاس تین عین تھے لیکن ایک عین نہیں تھا عاشق نہیں تھا۔۔

00:13:28 نکیر واجب اور تحقیر حرام ہے۔۔

00:28:37 صحبت ِشیخ میں تسلسل کے ساتھ رہنے کا فائدہ مگر ایک بات یاد آئی کہ مرغی کے پر میں انڈا اکیس دن تسلسل سے ہو تب زردی حیات پاجاتی ہے،جب حیات پیدا ہوتی ہےتوپھربچہ ٹونٹ مار کر خود علائق سے تعلقات توڑ کر آزاد ہو جاتا ہے ، پھر وہ زردی کی خوشامد نہیں کرتا، زردی کاتو وجود بھی نہیں ہوتا، مرغی کی بھی خوشامد نہیں کرتا کہ تعلقات سے مجھے نجات دلائے،

00:30:25 خواجہ صاحب فرماتے ہیں کہ جب اللہ کی محبت کا درد پیدا ہوتا ہے؎ کھینچی جو اک آہ تو زنداں نہیں رہا مارا جو ایک ہاتھ گریباں نہیں رہا تومرغی کے نیچےانڈاتسلسل سے اکیس دن رکھا جائے، ایسے ہی فرمایا مرشدکی خدمت میں پوری زندگی میں ایک دفعہ چا لیس دن تسلسل سے رہ لوتوحیات مل جائے گی

00:33:16 اللہ والی ایمانی حیات،پھرخود ہی اپنا مال چُگ لے گا۔اسی عید گاہ میں میرے شیخ نے اوابین پڑھی،چاند نکلا ہوا تھا،میں ہدایۃ النحو پڑھ رہا تھا، حضرت نے اوابین پڑھی اور درخت بہت زیادہ تھے، اب تو درخت نہیں ہیں اس وقت درخت زیادہ تھے، درختوں کے پتوں سے چاند کی روشنی چھن چھن کے زمین پر آرہی تھی، عجیب سہانا منظر تھا، شیخ کے آہ ونالے، ان کی عبادت عجیب انداز کی تھی۔

نماز سے فارغ ہو کے فرمایا کہ حکیم اختر! میں اسی عید گاہ میں،اسی محراب میں پیدا ہوا ہوں، میں نے عرض کیاحضرت!آپ یہاں کیسےپیدا ہوسکتے ہیں؟ فرمایا ارے تم سمجھو اس کو، حکیم الامت یہیں تشریف لائے تھے،میں یہیں بیعت ہوا تھا، کسی ولی کے ہاتھ پر بیعت ہونا اس کی حیات ِایمانی کا آغاز ہوتاہے،گویا کسی اللہ والے کے ہاتھ پر بیعت ہونا ایک نئی حیات، ایک نئی پیدائش ہے، ایمانی زندگی کی پیدائش ہوتی ہے۔اس لئے میں میر صاحب سے کہہ رہا ہوں کہ یہ سب چیزیں میرے لئے تاریخ ہیں یا نہیں؟یہاں کا ہر ذرہ میرے لئے تاریخ ساز ہے۔

00:37:01 اہل اللہ کے ساتھ حسن ِرفاقت پر قرآنی دلیل دوسری آیت جو خطبہ میں تلاوت کی تھی،وَحَسُنَ اُولٰئِکَ رَفِیْقًا کہ انبیاء کرام، صدیقین، شہداء اور صالحین یعنی اللہ کےمقبول اور محبوب بندوں کی صحبت اور ان کی رفاقت ہو تو کیسی ہو؟اس آیت میں اس کی تفصیل ہےجس کو صاحب ِتفسیر ِخازن نے یوں فرمایا ہے..

00:40:56دورانیہ 49:42

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries