فجر مجلس ۷   / اگست     ۲۵ء:دین کی فہم کے دو اجزاء !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مقام:مسجد اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر کراچی

بیان:عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

06:52) مجلسِ ذکر:کلمہ طیّبہ۔۔۔!!

06:54) ذکر اسم ِ ذات جل جلالہ۔۔۔!!

10:10) استغفار اور درودشریف کی ایک تسبیح۔۔۔!!

16:10) دین کے لیے محنت او رمشقت کرنا۔۔۔

حضرت والا رحمہ اللہ کے مجاہدات۔۔۔!!

18:55) (ایک خادم ِخاص نے حضرت والارحمہ اللہ کو بیان نہ کرنے اور ڈاکٹر کی تجویز پر آرام کرنےکا مشورہ دیا تھا،اس پر اس بیان میں تنبیہ فرمائی۔جامع) اللہ سبحانہٗ وتعالیٰ کا نامِ پاک سارے عالم کی حیات کا سبب ہے۔ اللہ تعالیٰ قرآن پاک میں ارشاد فرماتے ہیں:

﴿ وَاذْکُرُوا اللّٰہَ کَثِیْرًا لَّعَلَّکُمْ تُفْلِحُوْنَ؁﴾ (سورۃالجمعۃ : آیۃ ۱۰ )

یہ زمین و آسمان ساری کائنات اللہ کے نام کے صدقے میں قائم ہے۔ حدیث پاک میں آتا ہے کہ جب اللہ اللہ کرنے والے اور اللہ پر ایمان رکھنے والے، اللہ کو اللہ سمجھنے والے نہ رہیں گے تو قیامت آجائے گی۔

22:00) دین کی فہم کے دو اجزاء: یاد رکھو!دین کی فہم اور عقل میں سلامتی دو چیز سے حاصل ہوتی ہے: ۱۔اللہ تعالیٰ کا ذکر،۲۔گناہوں سے بچنا۔ایک شخص ذکر کرتا ہے،اللہ اللہ کرتا ہے مگر بدنظری سے نہیں بچتا، غصے سے نہیں بچتا، غیبت سے نہیں بچتا، گناہ نہیں چھوڑتا توذکر اللہ کے باوجود بھی اس کی عقل پر اندھیرے چھائے رہیں گے۔

اس کی مثال یوں سمجھیں کہ سورج نکلا ہوا ہو لیکن بادل بھی گہرے آگئےتو اندھیرا چھا جاتا ہے یا نہیں؟اسی طرح دل میں تو اس کے ایمان ہے لیکن اس کے ایمان کے سورج پر گناہوں کے بادل چھاجاتے ہیں۔اسی لئے ہمارے بزرگوں نے اپنی اپنی خانقاہوں میں دین کی فہم پیدا کرنے کے لئے کوشش کی اور دعائیں مانگیں۔

23:24) مومن کی دو بڑی نعمتیں:اتباع ِسنت اور حب ِشیخ۔۔۔!!

26:54) تینوں قل تین تین مرتبہ اور لاحول ولاقوۃ الا باللہ دس دس مرتبہ۔۔۔!!

دورانیہ 29:13

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries