فجر  مجلس۲۷ / اگست     ۲۵ء:صحبتِ اہل اللہ بہت اہم چیز ہے    !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مقام:مسجد اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر کراچی

بیان:عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

08:27) مجلسِ ذکر:کلمہ طیّبہ کی ایک تسبیح۔۔۔!!

08:27) ذکر اسمِ ذات اللہ جل جلالہ۔۔۔!!

10:47) استغفار کی ایک تسبیح۔۔۔!!

13:00) درودشریف کی ایک تسبیح۔۔۔!!

15:29) چندہ،ہدیہ اورمشورہ کے آداب و احکام: کسی اﷲ والے سے جہاں آپ کو مناسبت ہو ضرور تعلق قائم کریں: ارشاد فرمایا کہ اﷲ والوں نے ہمیشہ کسی اﷲ والے سے تعلق قائم کیا ہے اور ان کا یہ عمل بھی حدیث کی اتباع ہے۔ لہٰذا کسی اہل اﷲ سے جہاں آپ کو مناسبت ہو ضرور تعلق کریں، یہ ہمارے بزرگوں کا سرمایہ ہے۔

16:47) ۔۔۔ آج جو شرح جامی اور کنزالدقائق پڑھ لیتا ہے وہ بھی اﷲ والوں کو خاطر میں نہیں لاتا ۔یہی وجہ ہے کہ قربانی کی کھال کے پیچھے ان کو گالیاں مل رہی ہیں۔میں پوچھتا ہوں کہ مولانا قاسم نانوتوی قربانی کی کھال لینے گئے تھے؟کیا مولانا اشرف علی تھانوی کسی کے دروازے گئے تھے؟ شاہ ولی اﷲ محدث دہلوی گئے تھے؟ جن علماء نے اﷲ والوں کی جوتیاں اٹھائیں اﷲ تعالیٰ نے ان کو ایسی عزت دی کہ امیروں کو ان کے دروازے پر بھیجا، وہ کسی کے دروازے پر نہیں گئے۔

20:44) کتاب پر صحبت اہل اللہ کی فوقیت کی دلیل: ارشاد فرمایا کہ تجر بہ ہے کہ جن کا علم زیادہ تھا اور صحبت کم تھی ان سے فیض کم پہنچا اور اگر پہنچا تو ناقص پہنچا اور جن کا علم بقدر ضرورت تھا لیکن صحبت زیادہ تھی ان سے زیادہ فیض ہوا۔ جب کلامِ پاک نازل ہوا تو ایک ہی آیت نازل ہوئی اور آپ کی نبوت مُسَلَّم ہوگئی، اِقْرَأْ نازل ہوتے ہی آپ کامل نبی بن گئے۔ اﷲتعالیٰ نے کتاب کی تکمیل پر آپ کی نبوت کی تکمیل کو موقوف نہیں رکھا کہ۲۳ ؍برس میں جب قرآن پاک مکمل ہوجائے گا تب جا کے پیغمبر کو مکمل نبوت عطا کروں گا۔ نہیں! بلکہ ایک ہی آیت پر آپ کی نبوت مکمل ہوگئی ۔۔۔

24:09) تینوں قل تین تین مرتبہ۔۔۔!!

25:28) وبائی امراض سے بچنے کے لیے دس مرتبہ لاحول ولاقوۃ الا باللہ۔۔۔!!

دورانیہ 26:18

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries