مرکزی بیان ۲۸ / اگست     ۲۵ء:حقیقی روشن خیالی !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مقام:مسجد اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر کراچی

بیان:عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

08:04) بیان سے پہلے جناب مفتی انوارالحق صاحب نے حضرت والا رحمہ اللہ کے اشعار پڑھے!

وسعت قلب عاشقاں ارض و سما سے کم نہیں

اشک روانِ عاشقاں نجم السما سے کم نہیں ان کا یہ خونِ آرزو عہدِ وفا سے کم نہیں

جو ہے ادائے خواجگی پنہاں اسی میں ہے کرم ان کی رضا بھی دوستو ان کی عطا سے کم نہیں

اُن کی نظر کے حوصلے رشکِ شہانِ کائنات وسعت قلب عاشقاں ارض و سما سے کم نہیں

یاربّ یہ دردِ دل ترا سارے مرض کی ہے دوا ہے یہ مرض تری عطا جو کہ شفا سے کم نہیں

نفس کو کردے تو فنا باقی رہے نہ کچھ اَنا راہ میں ان کی ناز و کبر جور و جفا سے کم نہیں

یہ بھی کرم ہے آپ کا جس کا میں اہل بھی نہ تھا یعنی جو دردِ دل دیا دونوں سرا سے کم نہیں

ان کی عطائے خواجگی میری ادائے بندگی لیکن مرا قصور بھی میری ادا سے کم نہیں

جلوئہ حق کے سامنے حیرت سے بے زباں سہی پھر بھی سکوت عشق کا اس کی صدا سے کم نہیں

اخترؔ ہمارا دردِ دل بزم میں بے نوا سہی لیکن کسی کی چشم نم اس کی نوا سے کم نہیں

08:06) بیان کا آغاز ہوا۔۔۔جواپنے کو نیک سمجھے گا مارا جائے گا۔۔۔!!

12:21) چاہے کتنی ہی مرتبہ گناہ ہوجائے اللہ تعالیٰ معافی مانگنے سے سب معاف فرمادیتے ہیں۔۔۔!!

نہ پوچھے سوا نیک کاروں کے گر تو کہاں جائے بندہ گنہگار تیرا

15:32) کعبہ کس منہ سے جائو گے غالبؔ شرم تم کو مگر نہیں آتی حضرت مولانا شاہ محمد احمد صاحب جو شاہ فضلِ رحمن صاحب گنج مراد آبادی رحمۃ اللہ علیہ کے سلسلہ کے خلیفہ ہیں انہوں نے فرمایا کہ اخترمیاں! میں نے اس شعر کی اصلاح کردی میں اسی منہ سے کعبہ جائوں گا شرم کو خاک میں ملائوں گا ان کو رو رو کے میں منائوں گا اپنی بگڑی کو یوں بناؤں گا

16:51) گناہوں کی وجہ سے رزق تنگ ہوجاتا ہے۔۔۔!!

18:43) استغفار اور توبہ میں فرق۔۔۔!!

26:20) کسی خاکی پہ مت کر خاک اپنی زندگانی کو جوانی کر فدا اس پر کہ جس نے دی جوانی کو اپنی جوانی کو اللہ تعالیٰ پر فداکریں ان فانی بتوں(لڑکا لڑکی اور سارے گناہ) پر اپنی جوانی برباد مت کریں۔۔۔!!

بدنظری کے بعد آدمی اُلو بن جاتا ہے۔۔۔

30:32) حرام عشق سے عقل پر بھی عذاب آجاتا ہے۔۔۔!! عشقِ مجازی کا انجام۔۔۔!!

33:53) بیّنات رسالے سے ایک مضمون پڑھ کر سنایا: حقیقی روشن خیالی کیا ہے۔۔۔؟ مغرب کی روشن خیالی کا تصور۔۔۔!! مسلمانوں کے ہاں روشن خیالی کا مطلب کیا ہے۔۔۔؟

01:08:02) حضرت تھانوی رحمہ اللہ کے ملفوظات بیان ہوئے۔۔

01:25:48) اللہ والوں کے پاس اللہ کے لیے رہنا ہے۔۔۔

01:26:02) اخلاص،اللہ کی رضا۔۔

01:32:03) حضرت والا مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمہ اللہ کا عریضہ بنام حضرت مولانا شاہ ابرار الحق صاحب رحمہ اللہ ۔۔۔الابرا دسمبر ۲۰۱۲۔۔۔

01:39:10) شیخ سے مستغنی مت رہیں..کوئی نہیں کہئے گا کہ حقوقِ واجبہ ادا نہ کریں۔۔

01:47:07) مرکز خواتین کے لیے ایک اہم اعلان۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries