سفر بلوچستان ۳۰ / اگست     ۲۵ء: اللہ والا عالم بننے کا نسخۂ کیمیا!قلعہ عبداللہ

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

*بیان:عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم*

*بمقام:۔ مدرسہ احیاء العلوم قلعہ عبداللہ*

*بیان:۔* *سفر پشین چمن قلعہ عبداللہ۔۔*

*حضرت والا دامت برکاتہم ایک بجے کوئٹہ ائیرپورٹ پہنچے جہاں چمن پشین اور کوئٹہ کے علماء کرام مدارس کے مہتمم حضرات اور دیگر محبین منتظر تھے۔ حضرت والا دامت برکاتہم العالیہ نے احباب سے معانقہ فرمایا* *اسکے بعد چمن کے لئے روانہ ہوئے سب احباب اس قدر خوش تھے کہ الفاظ نہیں۔*

*حضرت والا دامت برکاتہم العالیہ کی تین برس کے بعد آمد ہوئی ہے۔*

*گاڑی میں تشریف فرما ہونے کے بعد ریحان بھائی سے حضرت والا دامت برکاتہم العالیہ نے سفر کی ترتیب معلوم کی انہوں نے بتایا کہ راستے میں احباب خصوصی کے ہاں کھانے کا نظم ہے۔*

*حضرت والا نے فرمایا کہ قلعہ عبداللہ میں ساتھی ہیں انکو نیٹ کے مسائل کی وجہ سے اطلاع نہ مل سکی۔ وہاں جانے کی ترتیب ہر صورت میں کرنی ہے ہم یہاں آرام کے لئے تو نہیں آئے انکا دل خوش ہو جائے گا۔* *لہذا قلعہ عبداللہ میں اطلاع کر دیں کہ ہم آ رہے ہیں لیکن شرط ہے کہ کھانے پینے کا انتظام نہ ہو۔ جن کہ ہاں کھانا ہے انہیں منع کر دیں لہذا ایسا ہی کیا گیا۔ ظہر کی نماز کے لئے ترتیب تھی کہ راستے میں یارو,! ایک جگہ کا *نام ہے۔ وہاں بڑی مسجد ہے وہاں رکیں گے۔*

*دو بجے کہ قریب ظہر کی نماز کے لئے عجوہ ھوٹل یارو کی مسجد کے باہر رکھے نماز ادا کرنے کہ بعد میزبان کھانا لے آئے کھانے کے دوران حضرت والا دامت برکاتہم العالیہ دین کی نصائح فرماتے رہے۔*

*اسکے بعد قلعہ عبداللہ کے لئے روانہ ہوئے۔ راستے میں وقفے وقفے سے دین کی بات فرماتے رہے۔*

*چار بج کر بیس منٹ پر مدرسہ احیاء العلوم قلعہ عبداللہ پہنچے*

*جہاں مہتمم صاحب اساتذہ کرام باہر اور طلباء کرام مسجد میں منتظر تھے مہتمم صاحب سے حضرت والا دامت برکاتہم نے تصویر کے لئے اعلان کا فرمایا تو انہوں نے بتایا کہ ہمارے ہاں سادہموبائل پر بھی پابندی ہے۔

*حضرت والا دامت برکاتہم نے یہاں موبائل کے نقصانات۔*

*اللہ والا عالم بننے کا نسخہء کیمیا۔*

*امارد سے احتیاط*

*عظمت حفاظ کرام*

*استاد اور شیخ سے حسن رفاقت سے متعلق بیان فرمایا۔*

*دورانیہ*

*34:07*

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries