سفر پشاور  مغرب۱۲  / اکتوبر     ۲۵ء:امید و مغفرت و رحمت        !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بمقام :۔جامع مسجد برھان خیل بڈھ بیر پشاور

بیان عارف باللہ حضرت اقدس صوفی شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم بعدمغرب بیان یہ بیان حضرت مولانا مفتی غلام محمد صاحب دامت برکاتہم سابق استاد جامعہ اشرف المدارس کی مسجد میں ہوا، حضرت والا دامت برکاتہم سے عرصے سے دوستی کا تعلق ہے بیان میں حضرت والا دامت برکاتہم العالیہ پر مضامین رحمت الہٰیہ کی بارش تھی۔ مردہ روحوں کو جو مایوسی میں جا چکیں یہ بیان سن کر دل میں جوش محبت الٰہی پیدا ہو گی انشاء اللہ۔

بیان کے بعض نکات۔ ۔ گناہ ہونا تعجب کی بات نہیں توبہ نہ کرنا تعجب کی بات ہے استغفار اور توبہ کا فرق موبائل فون کا فتنہ. تصویر بنانے کے عذاب۔ قرآن پاک کے متعلق۔ تلاوت کلام کی فضیلت واہمیت۔ اللہ سبحان تعالٰی کی معافی کے خزانے۔ جو ہنستے نہیں وہ اپنا نقصان کرتے ہیں۔ ایک صاحب کی چیخ پر فرمایا کہ حال پر قابو رکھنا چاہیے اس کے نمبر زیادہ ہیں۔

سنت اپنانے پر احادیث مبارکہ سے انعامات "شکور " نام کی تعریف اور اللہ سبحان تعالٰی کی مغفرت کا واقعہ مسکرانے پر احادیث مبارکہ ۔۔ کی آپ صلی اللہ علیہ وسلم مسکرائے اور اللہ سبحان تعالٰی مسکرائے "میرے پیاروں کے پاس بیٹھنے والا شقی نہیں ہوسکتا" مفہوم حدیث قدسی سوء ناامیدی مرو امیدہا آست "ورفعنا لک ذکرک" کی تفسیر۔

کھٹک کا تھرما میٹر اللہ نہ کرے کہ ٹوٹے۔ جذب سے متعلق حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کے اشعار ترنم اور جوش سے پڑھے۔ جذب کے واقعات: حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالٰی عنہ۔۔ حضرت وحشی رضی اللہ تعالٰی عنہ حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالٰی کی شہادت کے واقعات اللہ سبحان تعالٰی کی مغفرت اور معافی دعا۔۔

بیان کا دورانیہ۔ 2:01:43

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries