سفر سوات صبح ۱۴  / اکتوبر     ۲۵ء:بدنظری کا گناہ خطرناک گناہ ہے   !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بمقام۔ جامعہ دارالعلوم مٹہ، سوات

بیان عارف باللہ حضرت اقدس صوفی شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

وقت: صبح 11:30 بجے بیان سوات کے علاقے مٹہ میں واقع جامعہ دارالعلوم مٹہ سے متصل مسجد میں حضرت والا کا پرنور بیان ہوا۔

بیان کے مختصر نکات تصویر کشی کتنا بڑا گناہ ہے۔ تفصیل امرد پرستی کی تباہ کاریاں۔ اللہ تعالی شہ رگ سے بھی زیادہ قریب ہیں۔ برصیصا کا عبرت ناک واقعہ کہ کس طرح ایک بد نظری نے اس کو تباہ کیا۔ جس طرح برصیصا کی تباہی ایک دم نہیں بلکہ رفتہ رفتہ ہوئی اسی طرح اس واقعے کو موبائل فون کے استعمال پر عکس کر لیا جائے۔

ملک شام کی فتح کے وقت صحابہ کرام رضوان اللہ تعالی علیہم اجمعین کی نظر کی حفاظت ۔ فیروز نام رکھ سکتے ہیں۔ ایک صحابی رسول صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کا نام تھا حضرت فیروز دیلمی رضی اللہ تعالی عنہ۔ اپ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے ان صحابی رسول کے بارے میں ایک موقعے پہ فرمایا "فاز فیروز ۔ فاز فیروز"۔ حفاظت نظر سے خاتمہ ایمان پر ہوگا۔

حضرت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں جس نے درسی کتب پڑھ لیں لیکن اصلاح نہ کروائی یہ اسی طرح ہے کہ کسی نے وضو کر لیا لیکن نماز نہ پڑھی۔ استاد شیخ اور والدین کے ساتھ حسن رفاقت چاہیے۔ برکت والا طالب علم کون ہے۔ حدیث پاک۔ اکمل المؤمنین ایمانا احسنهم خلقا۔ کامل ایمان اس کا ہے جس کے اخلاق اچھے ہیں۔ قرآن پاک کی آیت ۔مَاۤ اَصَابَكَ مِنْ حَسَنَةٍ فَمِنَ اللّٰهِ-وَ مَاۤ اَصَابَكَ مِنْ سَیِّئَةٍ فَمِنْ نَّفْسِكَ سب نیکیاں اللہ کی عطا ہیں اور گناہ نفس کی شرارت، حرارت اور غلاظت ہیں ۔

فتاوی شامیہ میں لکھا ہے کہ شہوت ہو یا نہ ہو امرد لڑکوں کو دیکھنا حرام ہے۔ ہرگز کسی حسین لڑکے سے تکرار نہ کرنا، مر جانا اس سے تنہائی نہ کرنا ۔ پیاس سے مر جانا اس سے پانی نہ منگوانا۔ جہاں بھی بیان کے لیے جاتے ہیں تمام خرچ ہمارا اپنا ہوتا ہے۔ اے خدا جوئیم توفیق ادب بے ادب محروم ماند از فضل رب۔ اے خدا ادب کی توفیق عطا فرما کیونکہ بے ادب آپ کے فضل سے محروم رہ جاتا ہے ادب کی کوئی سرحد نہیں۔ تپائی کا ادب درسگاہ کا ادب بیت الخلا کا ادب قلم کا ادب۔

حضرت تھانوی رحمت اللہ علیہ کے قلم کے ادب کا واقعہ ۔ حضرت شیخ الحدیث مولانا زکریا صاحب رحمت اللہ علیہ کے اپنے شیخ و استاد کے ادب کا ایک واقعہ۔ شخصیت پرستی کس کو کہتے ہیں۔ دو چیزیں جس کو حاصل ہو گئیں اس کے اندھیرے بھی اجالے ہیں۔ 1. اتباع سنت۔ 2. رضائے شیخ

حضرت شیخ عبداللہ عندلسی رحمت اللہ علیہ کا واقعہ۔اور حاصل ھونے والے سبق نہ میں دیوانہ ہوں اصغر نہ مجھ کو ذوق عریانی۔ کوئی کھینچے لیے جاتا ہے خود جیب و گریباں سے مجھے۔ دعا۔ بیان کا دورانیہ 1:35:46

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries