سفر سوات صبح ۱۶  / اکتوبر     ۲۵ء:طلباء کو شانِ رحمت سے پڑھائیں  !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بمقام۔ جامعہ تعلیم القرآن تختہ بند سوات بیان عارف باللہ حضرت اقدس صوفی شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم وقت: صبح ساڑے گیارہ بجے اساتذہ کرام میں بیان

بیان میں اپنی نیت ہونی چاہیے۔ مقصد کسی کی طرف اشارہ کر کے بیان کرنا نہیں۔ بچوں کی مار پٹائی سے سخت پرہیز کرنا چاہیے۔ نظر اپنی مار پر نہیں بلکہ دعا پر ہونی چاہیے۔ وفاق میں اگر ٹاپ بھی کرے تو نماز غیبت, زبان کی حفاظت, نظر کی حفاظت میں کتنے نمبر ہیں؟

حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کی نصیحت کے علماء کے اخلاق اپنی بیویوں کے ساتھ کیسے ہیں۔ (حضرت والا سب داڑھی والوں کو کبھی کبھی مولوی فرماتے تھے) اگر طلباء کو ماریں گے تو سوچیں کہ اگر مہتمم کا بیٹا ہوتا یا منسٹر کا بیٹا ہوتا تو میں کیا سلوک کرتا؟ حضرت والا رحمت اللہ علیہ نے اپنے مدرسے کے اساتذہ کو بلا کر بیان کیا قران میں ترتیب یوں ہے۔

الرحمن۔ علم القران۔ علم القران سے پہلے الرحمن کا لفظ نازل فرمایا۔ یعنی رحمت کی شان سے پڑھانا چاہیے۔ حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ فرماتے تھے کہ اگر ہماری مار سے اگر کوئی طالب علم مدرسہ چھوڑ انگریزی سکول میں چلا گیا تو ڈر لگتا ہے ہماری دوزخ میں لے جانے کے لیے یہی عمل کافی ہو ۔ جہاں انگریزی پڑھائی جائے گی وہاں یہودیوں کا لائف سٹائل پڑھانا پڑے گا۔ ذہن اسی طرف چلا جائے گا۔ اپنے طلباء کو بھی سکھائیں گے کل آپ استاد بنیں گے۔

موبائل کے اتنے مسائل ہیں جو بیان سے باہر ہیں۔ شیخ الاسلام صاحب کا تذکرہ کہ کس طرح موبائل اور واٹس ایپ کے سخت خلاف ہیں۔ حالانکہ داخلہ فارم پر لکھا ہوا ہے کہ موبائل فون نہیں استعمال کرنا۔ چھوٹے چھوٹے بچے پینٹ شرٹ پہنے ہوئے ہیں۔ استاد کی بات کا اثر طلبہ زیادہ لیتے ہیں۔ روزانہ ظہر بعد مدارس میں پانچ منٹ اصلاح کی بات کریں نیت ہمیشہ اپنی رکھیں۔ علامہ سید سلیمان ندوی رحمت اللہ علیہ فرماتے تھے کہ نور نبوت دلوں سے حاصل ہوتا۔ امر بالمعروف کا کام جگہ جگہ ہے لیکن نہیں عن المنکر گناہوں سے روکنے والے کتنے ہیں؟ مہتمم صاحب وغیرہ کی غیبت کرنا محنت کی کمائی مفت میں گنوائ۔ غیبت زنا سے اشد ہے۔

اسکے عذاب ہم پڑھتے تو ہیں لیکن عمل نہیں کرتے ۔ ایم اے کے ڈگری۔ مدرسے کے زبردست ماحول میں وقت گزارا اب ڈگریاں لے کر دنیا میں کیوں جانا ہے۔ اختتام پر درد بھری دعا ہوئی۔ بیان کا دورانیہ 36:36

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries