سفر سوات مغرب  ۱۶  / اکتوبر     ۲۵ء:گنہگاروں کے لئے اللہ تعالیٰ کی معافی و رحمت!

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بمقام۔ مسجد ڈاکٹر بخت زادہ محلہ فیصل آباد زیارت حصار بابا۔ طوطا کان بیان عارف باللہ حضرت اقدس صوفی شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم وقت: بعد نماز مغرب بیان روتے ہوئے بہت ہی پرجوش بیان

بیان کے بعض نکات تصویر کشی حرام ہے بہت بڑا گناہ ہے۔ ایک بزرگ فرماتے تھے کہ جب اللہ کا نام لیتا ہوں تو میرا منہ میٹھا ہو جاتا ہے۔ ہماری نظر میں صرف امام، موذن، عالم، حافظ قران ، سفید داڑھی والے ہی اللہ والے بن سکتے ہیں حالانکہ حقیقت یہ ہے جو گناہ سے بچے وہ اللہ والا بن سکتا ہے۔ مزدور بھی اللہ والا بن سکتا ہے صرف فرض واجب اور سنت موکدہ کر لے اور گناہوں سے بچ جائے۔

إِنْ أَوْلِيَآؤُهُ إِلاَّ الْمُتَّقُونَ اللہ کے ولی صرف وہ لوگ ہیں جو تقوی اختیار کرتے ہیں۔ غصہ حرام ہے۔ حضرت علی زین العابدین رحمۃ اللہ علیہ کا واقعہ غلام وضو کروا رہا تھا۔ غلطی سے پانی گر گیا تھا۔ بیوی کے ساتھ ظلم مارنا ،گالی دینا ،بچے کا دودھ بند کرنا۔ نامحرموں سے پردہ ہے چچی ممانی چچا زاد، مامو ذاد خالہ زاد پھوپھی زاد۔ تصویر کا حکم۔ اج خانہ کعبہ میں بھی تصویر کشی ہو رہی ہے ۔ کیا تصویر ضروری ہے؟ حضرت مفتی نعیم صاحب کی کتاب فضائل ایمان میں مذکور ایک بزرگ کا واقعہ۔ صحابہ کرام کی شان بیان کرنے کی وجہ سے ان کی زبان کاٹ دی گئی۔

واقعہ۔ سو قتل کے مجرم کی توبہ نیک لوگوں کے بستی میں قبول ہوئی۔ پوری دنیا کے سمندر جتنے گناہ بھی اللہ تعالی معاف کرنے پر قادر ہیں۔ ایک سید خاتون کا تذکرہ۔ جس کی میزبانی کرنے سے ہندو کو ایمان عطا ہوا۔ اللہ تعالی بہت پیارے ہیں۔ نہ صرف معاف فرماتے ہیں بلکہ اپنا پیارا بنا لیتے ہیں۔ جو کرتا ہے چھپ کر تو اہل جہاں سے کوئی دیکھتا ہے تجھے اسماں سے۔ قیامت کے دن ناک، کان ،اعضا گواہی دیں گے۔ زمین اور اسمان بھی گواہی دیں گے۔

لوط علیہ السلام کی قوم کے عذاب کا تذکرہ۔ حسن کبھی برائے عذاب ہوتا ہے۔تفصیلی واقعہ شرعی پردے میں تکلیف ہوتی ہے۔ اللہ تعالی کو گڑگڑانا احب ہے ۔ نہ پوچھے سوا نیکوکاروں کے تو کہاں جائے بندہ اے گنہگار تیرا اذان کے بعد دعا قبول ہوتی ہے۔ دل کو تھاما ان کا دامن تھام کے ہاتھ اپنے دونوں نکلے کام کے بیان کے اخر میں درد بھری دعا ہوئی۔ *بیان کا دورانیہ 1:13:48

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries