سفر پنجاب مجلس بعد فجر  ۲۵  / اکتوبر     ۲۵ء:قلب سلیم   !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بمقام۔مسجد امیر حمزہ ملٹی گارڈن اسلام آباد

بیان عارف باللہ حضرت اقدس صوفی شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

نمبر(3):بیان حضرت شیخ دامت برکاتم کا اسی ماہ دس اکتوبر سے ۲۰ اکتوبر تک پشاور سوات طوطاک کان اور دیگر کئی شہروں کا سفر ہوا۔۔

بروز پیر ۲۰ اکتوبر کو ہی سفر سے واپسی ہوئی۔۔اور پھر تقریبا تین دن بعد ہی دوبارہ یہ سفر ہوگیاحضرت والا آرام کی فکربالکل نہیں فرماتے بس ایک ہی تڑپ دیکھی کہ اللہ تعالی کام بنادیں اللہ تعالی خوش ہوجائیں اورشیخ العرب والعجم حضرت والا مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمہ اللہ کی تعلیمات جو در حقیقت شریعت و سنت کی تعلیمات ہیں جگہ جگہ پھیل جائیں۔۔ یہ سفر بھی تقریبا ۱۳ دن کا ہوگا۔۔

رات بیان کے بعد کھانے کا نظم ہوا وہیں رہائش گاہ حاجی ظفر اللہ صاحب دامت برکاتہم کے گھر پر تھا سب کی رہائش کی ترتیب بھی انہی کے گھر پر تھی۔ کھانے کے بعد تقریبا گیارہ بجے تک حضرت والا نے کچھ ضروی دوائیاں لیں۔ پھر اپنے شخ لسان اختر حضرت مولانا شاہ عبدالمتین بن حسین صاحب دامت برکاتہم سے کچھ دیر فون پر بات فرمائی اور بات کے دوران فرمایا کہ حضرت والا قسم بخدا،قسم بخدا،قسم بخدا اگر ہزار لوگ بیان میں بیٹھ جائیں کئی کئی بیان ہوں اور ہر بیان میں ہزارو ں لوگ آکر بیٹھ جائیں لیکن آپ کے بغیر دل ویران معلوم ہوتا ہے کہ دل بالکل ویران ہے کچھ بھی نہیں تو حضرت والا مولانا شاہ عبدالمتین صاحب دامت برکاتہم نے فرمایا کہ آپ کا دل ویران کہاں ہیں آپ کا دل تو تجلیاتِ الہیہ کا رن وے ہے سب احباب سن کر مست ہوگئے اور کئی دیر تک ماشاء اللہ کہتے رہے کہ عجیب بات فرمائی کہ رن وے ہے۔۔

پھر کچھ دیر چہل قدمی فرما کر رات ساڑے بارہ بجے آرام فرمایا۔۔ پھر فجر نماز پونے چھ بجے ادا کرنے کے بعد بیان کا آغاز ہوا۔۔

بیان کے کچھ اہم نکات:۔ قیامت کے دن کون سا مال اولاد کام نہ آئے گا۔ حرام مال کا ایک لقمہ چالیس دن کی اخلاص والی عبادت کو ختم کردیتا ہے۔ ماں کو ستانے کا وبال او ایک عجیب عبرت آموز واقعہ ماں کو ستانے کا عذاب۔۔ دین نام ہے اللہ تعالی کو خوش کرنے کا۔۔ قلبِ سلیم کی چار تفسیر بیان ہوئی۔۔ وراثت نہ دینا کتنا بڑا گناہ ہے۔۔ دورانیہ 35:00

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries