سفر پنجاب بیان مغرب  ۲۵  / اکتوبر     ۲۵ء:علم کا نور  گناہوں کے ساتھ نہیں مل سکتا    !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

*بمقام:۔جامع عربیہ سراج المدارس نزد آلاں والاقبرستان ٹیکسلا*

*بیان عارف باللہ حضرت اقدس صوفی شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم*

*بعد مغرب بیان* *نمبر(5):بیان* حضرت والا نے صبح ساڑے گیارہ بجے بیان فرمایا پھر تقریبا پونے ایک تک رہائش گاہ تشریف لے آئے۔۔ ظہر نماز دیڑھ بجے مسجد امیر حمزہ جہاں فجر مجلس ہوئی وہاں ادا فرمائی۔۔ نماز کے فورا بعد ہی کھانے کانطم ہوا ۔۔ آج قافلے میں پشاور سے احباب شامل ہوئے ہیں۔۔ کھانے کےبعد فورا ہی کچھ دیر میں حضرت والا نے قیلولہ فرمایا۔۔ عصر نماز چونکہ یہاں سوا چار بجے ہیں اس لیے قیلولہ کا وقت بہت ہی کم ملا۔۔

سواچار بجے مسجد امیر حمزہ میں ہی نماز ادا کی گئی۔۔ نماز کے بعد قیام گاہ پر سب کے لیے چائے کا نظم تھا ۔ چائے پینے کے فورا بعد ہی قافلے کو روانہ کردیا گیا ۔۔ مغرب نماز تقریبا ساڑے پانچ بجے ادا کرنے کے بعد بیان کا آغاز ہوا۔۔ حضرت والا کو یہاں کے میزبان نے بتایا کہ یہاں شیخ العرب والعجم حضرت والا مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمہ اللہ تشریف لاچکے اور بھی بہت اللہ والے یہاں آچکے ہیں یہاں کے مہتمم اللہ والے ہیں اور اللہ والوں کے صحبت یافتہ ہیں اور خلافت بھی ملی ہوئی حضرت والا نے فرمایا یہاں کی برکات الگ ہی محسوس ہورہی ہیں

حضرت حکیم امیر حسن صاحب بھی حضرت والا رحمہ اللہ اور حضرت میر صاحب رحمہ اللہ کے ساتھ ساتھ ہوتے تھے اللہ والے اور بہت سادے تھے اور مجذوب تھے ابھی پتا چلا کہ حکیم امیر صاحب یہی قریب میں ہی اُن کی قبر ہے حضرت والا نے کچھ واقعات ذکر فرمائے۔۔

بیان کے کچھ اہم نکات:۔ موبائل اور علم ساتھ نہیں چل سکتا۔۔ طالبعلم کا کیا کام موبائل سے صرف پڑھائی میں لگنا چاہیے۔۔ علم ایک نور جو اللہ کی نافرمانی کے ساتھ جمع نہیں ہوسکتا۔۔ کسی نے تصویر نکالنے کی کوشش کی جبکہ اعلان بھی ہوا تنبیہ فرمائی۔۔ ہر وقت مووی،تصویر چینل کی فکر کیا اس کے بغیر دین نہیں پھیلا۔۔ پردہ کی اہمیت تفصیل۔ احتجبا الخہ افعمیاوان انتما الخہ اے بیویوں پردہ کرلو کون فرمارہے ہیں آپ ﷺ الخہ مایوس کبھی نہیں ہونا ہے اللہ تعالی کی رحمت بہت وسیع ہے۔۔ اصلاح اور تزکیہ نفس فرض ہے۔ زبان کے بیس گناہ کا پتا ہے یا نہیں۔۔ گناہ سے بچتا ہوں یا نہیں ؟ بیویوں کے حقوق پر نصیحت۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries