سفر پنجاب بیان دوپہر  ۲۶  / اکتوبر     ۲۵ء:مقدس مقامات کو تصویر کے گناہ سے پاک رکھیں

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

*بمقام:۔جامعہ دارالعلوم محمدیہ صادق آباد راولپنڈی*

*بیان عارف باللہ حضرت اقدس صوفی شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم*

*دوپہر سوا بارہ بجے * *نمبر(7):بیان* حضرت والا نے بعد فجر قیام گاہ والی مسجد امیر حمزہ میں بیان فرماکر آرام فرمایا۔۔

حسبِ معمول ناشتے کی ترتیب کے بعد حضرت والا اور سب احباب نے بھی آرام کیا۔۔ تقریبا پونے گیارہ بجے قافلہ روانہ کردیا گیا۔۔ پونے بارہ تک باعافیت اللہ تعالی نے بیان والی جگہ پہنچادیا۔۔ اس بیان کی ترتیب شیخ لحدیث مفتی مجیب الرحمن صاحب دامت برکاتہم کے مدرسے میں ہے جب اسلام آباد کا پہلا سفر ہوا تھا اُس وقت مفتی صاحب سے رابطہ ہوا تھا اور بیانات کی اور رہائش کی بھی ترتیب انہی کے ہاں تھی اُس وقت جگہ بہت کم اور چھوٹی سی تھی لیکن اب ماشاء اللہ بہت بڑی جگہ اللہ تعالی نے مفتی صاحب کو عطاء فرمادی مسجد بھی ہے اور مدرسہ بھی ہے بیان کے آغاز میں مفتی مجیب صاحب نے حضرت شیخ کا تعارف کروایا اور کچھ اللہ والوں کی صحبت سے متعلق نصیحت بیان فرمائی پھر حضر ت والا کا بیان شروع ہوا۔۔

بیان کے کچھ اہم نکات:۔ سب نیکیاں اللہ تعالی کی عطاء ہے۔۔ غصہ حرام ہے ۔۔ غصہ سے بڑا گناہ غیب ت ہے پھر بدگمانی پھر حسد۔۔ اللہ کے پیاروں کی تیس صفات قران پاک میں ہیں۔۔ نظروں کی حفاظت کا حکم اللہ تعالی کا ہے۔۔ اخلاص کا پتا کب چلتا ہے مقدس مقامات کو تصویر کے گناہ سے پاک کریں۔۔ تصویر اور چینل ویڈیو کو اتنا ضروری سمجھ لیا ایسا لگتا ہے کہ اس سے پہلے دین پھیلا ہی نہیں اور نہ اب دین پھیلے گا۔۔ اور کیا ہمارے اکابر بھی ایسی تھے جنہوں نے تو تصویر اور چینل کی فکر نہیں۔۔ گناہوں کی نحوست کی وجہ سے ایمان جاتا نہیں لیکن ایمان کمزور ہوجاتا ہے۔۔ دورانیہ *1:8:00*

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries