سفر پنجاب بیان مغرب ۲۶  / اکتوبر     ۲۵ء:ہمارا مقصدِ حیات کیا ہے؟

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

*بمقام:۔جامع مسجد سیدنا حسن چنار مارکیٹ پشاور،روالپنڈی*

*بیان عارف باللہ حضرت اقدس صوفی شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم*

*بعد مغرب * *نمبر(8):بیان* حضرت شیخ کا دوپہر سوابارہ سے دیڑھ بجے تک مفتی مجیب الرحمن صاحب کی مسجد و مدرسہ میں بیان ہوا۔۔ بیان کے بعد ظہر نماز وہیں ادا کی گئی۔ نماز ادا کرنے کے بعد کرنل احسن بلال صاحب کے گھر سب کے کھانے کی ترتیب تھی تقریبا آدھے گھنٹے کا سفر طے کر کے وہاں پہنچے۔۔

وقت چونکہ کم تھا عصرنماز چار بجے تھی فور ہی کھانے کا نظم ہوا۔۔ پھر مقامی کچھ لوگ آئے ہوئے تھے اس لیے حضرت شیخ نے قیلولہ نہیں فرمایا عصر نماز کے تیاری فرمائی پھر عصر نماز پڑ ھ واپس احسن بلال صاحب کے گھر تشریف لے آئے تقریبا ۴۰ احباب ساتھ تھے۔۔ سب کے لیے چائے کا نظم تھا احسن بلال صاحب کے کچھ مہمان بھی ساتھ تھے۔۔ چائے کے دوران مجلس بھی ہوتی رہی جس میں حضرت شیخ نے وراثت سے متعلق اہم ارشادات بیان فرمائے کہ بہن بیٹی کا حق کھا رہے ہیں یتیم کا مال بھی کھا رہے ہیں وراثت نہیں دیتے دوزخ کے انگارے کھا رہے ہیں۔۔

فورا وراثت کی تقسیم کی فکر کرنا چاہیے یہ شریعت کا حکم ہے کوئی برا مانے ماننے دیں لیکن اللہ کو ناراض نہ کریں۔۔ پھر تقریبا پان بجے تک قافلہ بعد مغرب بیان کے لیے روانہ ہوا او الحمدللہ مغرب سے پہلے بیان والی جگہ پہنچ گئے۔۔

بیان مولانا قمر الاسلام صاحب کی مسجد میں تھا مولانا قمر الاسلام صاحب جامعہ اشرف المدارس کراچی کے فاضل ہیں اور کافی عرصے سے حضرت والاسے اصلاح کا تعلق ہے۔۔ مسجد کے ساتھ مدرسہ بھی ہے جہاں چھوٹے بچے ناظرہ و حفظ کی تعلیم حاصل کررہے ہیں۔۔

بیان کے کچھ اہم نکات:۔ ہمارا مقصد حیات کیا ہے؟ یہ سمارٹ فون دوزخ کا آلہ ہے۔۔ خواتین کے شرعی پردے سے متعلق اہم ملفوظات۔۔ کارٹون،ویڈیو گیم وغیرہ سے اولاد کو بچاتے ہیں؟ قلب سلیم کس کا ہے۔۔ مال و اولاد کون سا کام نہ آئے گا۔۔ اللہ کے راستے میں خرچ کرنے کے انعامات۔۔ مسجد کی تعمیر کی فکر کرنا اور مسجد میں کن کن چیزوں کی ضرورت ہے اپنا حصہ لگانا۔۔ عملیات کے چکر میں ہر گز نہ آئیں آج کل اس میں فراڈ ہی فراڈ ہے۔۔ دورانیہ **

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries