سفر پنجاب بیان فجر ۲۷  / اکتوبر     ۲۵ء:عظمت صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

*بمقام۔مسجد امیر حمزہ ملٹی گارڈن اسلام آباد*

*بیان عارف باللہ حضرت اقدس صوفی شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم*

*بعد فجر * *نمبر(9):بیان* بروز اتوار بعد مغرب مولانا قمر الاسلام کی مسجد میں بہت اہم بیان ہوا۔ مولانا قمر نے بتایا کہ آس پاس کے تقریبا ۳۵ علماء بیان سننے کے لیے تشریف لائے۔۔ اور محلے کے بھی بڑی تعداد میں لوگ بیان میں موجود تھے۔ بیان کے بعد نماز عشاء وہیں ادا کی۔۔

نماز ادا کرنے کے بعد قافلہ رہائش گاہ کی طرف روانہ ہوا۔۔ تقریبا پونے گھنٹے میں رہائش گاہ پہنچے۔۔ یہاں کے میزبان حضرت حاجی طفر اللہ صاحب دامت برکاتہم جو بہت اللہ والے ہیں کئی اللہ والوں کی خدمت اور صحبت میں رہنے والے حضرت مولانا فقیر محمد صاحب رحمہ اللہ پشاور والے کی خدمت میں بھی رہ چکے اور حضرت حاجی شریف صاحب رحمہ اللہ ملتان والے بھی ان کے شیخ تھے بہت اللہ والے حضرت حاجی صاحب اور ان کے مریدین نے حضرت شیخ اور سب احباب کا بہت خیال رکھا کسی چیز کی کمی نہیں ہونے دی اللہ تعالی سب کو اپنی شان کے مطابق جزائے عظیم عطاءفرمائیں۔۔

رات کھانے کے بعد حسب معمول ترتیب رہی حضرت شیخ سے کچھ مقامی لوگ ملے کچھ دیر مجلس بھی ہوئی۔۔ پھر کپڑے تبدیل فرما کر چہل قدمی فرمائی اور فرمایا آج سب جلدی آرام کریں کیونکہ پورا دن آرام نہیں ملا۔۔ تقریبا بارہ بجے تک حضرت والا نے آرام فرمایا۔۔ یہ بیان بعد فجر ہوا۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries