سفر پنجاب بیان مغرب  ۲۷  / اکتوبر     ۲۵ء:بدنظری کا گناہ بہت ہی سنگین ہے !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

*بمقام۔مسجد امیر حمزہ ملٹی گارڈن اسلام آباد*

*بیان عارف باللہ حضرت اقدس صوفی شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم*

*بعد مغرب * *نمبر(12):بیان* حضرت شیخ دامت برکاتہم کا مرکزی جامع مسجد واہ کینٹ میں ڈیڑھ گھنٹے کا عجیب درد دل سے بیا ن ہوا۔۔ بیان میں حضرت والا کی شروع سے ہی کیفیت الگ تھی کتنے لوگوں کے آنکھوں سے آنسو جاری تھی انتہائی درد دل سے بیان ہوا۔۔

مسجد بہت زیادہ کشادہ اور بہت بڑی مسجد تھی ماشاء اللہ بہت کثیر تعداد میں لوگ بیان میں موجود تھے۔۔ بیان کے بعد عشاء نماز اد ا کرنے کے بعد حضرت والا کو مسجد کے دفتر میں لے گئے وہاں کچھ دیر دین کی بات فرمائی پھر قافلہ رہائش گاہ کے لیے روانہ ہوا تقریبا پونے گھنٹہ کا راستہ تھا۔۔

قیام گاہ جب پہنچے تو چونکہ حضرت والا کا اسلام آباد میں آج آخری دن تھا تو مقامی بہت لوگ جمع ہوگئے پورا کمرہ اور باہر کا حال بھر گیا کھانے میں دیر تھی تو دین کی بات فرماتے رہے جو واٹس ایپ پر آج جاری کردی جائے گی۔ پھر کھانے کے بعد دوبارہ احباب جمع ہوگئے تو آدھے گھنٹے تک مجلس ہوتی رہی۔۔

حضرت والا کو جلدی آرام کرنا تھا کیونکہ آج فیصل آباد کا سفر ہے حضرت والا نے ساڑے گیارہ تک روانہ ہونا تھا لیکن درمیان میں ایک جگہ بیا ن کی ترتیب طے ہوگئی جس کی وجہ سے صبح ساڑے نو بجے ہی روانہ ہونا ہے اُس کے بعد فیصل آباد روانہ ہوجائیں گے لیکن لوگ زیارت و مصاٖفحہ کے لیے دور دور سے آئے ہوئے تھے حضرت والا نے پھر آرام کی فکر نہیں فرمائی تقریبا رات ساڑے بارہ بجے تک آرام فرمایا۔۔

آج فجر مجلس کے بعد ناشتہ کرکے حضرت والا کا ایک ہی گھنٹہ آرام ملے گا ساڑے نو تک سب قافلہ اسلام آباد سے روانہ ہوجائے گا۔۔ان شا ء اللہ۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries