سفر پنجاب بیان دوپہر   ۲۸  / اکتوبر     ۲۵ء:شیخ کامل کی پہچان  !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

*بمقام:۔جامع مسجد محمد سرگودھا گجرات روڈ*

*بیان عارف باللہ حضرت اقدس صوفی شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم*

*دوپہر ۱۲ بجے * *نمبر(13):بیان* بعد فجر بیان کے بعد حضرت شیخ رہائش گاہ تشریف لے آئے اور فورا ہی ناشتہ کا انتظام کیا گیا کیونکہ وقت کم تھا لیکن کچھ لوگ زیارت کے لیے آئے ہوئے تھے تقریبا حضرت والا نے آٹھ بجے تک آرام فرمایا۔۔

نو بجے بیدار ہوکر تیاری فرماکر ساڑے نو بجے حضرت والا روانہ ہوگئے الحمد للہ سب قافلہ پہلے سے ہی تیار تھا ۔ حضرت حاجی ظفر اللہ صاحب دامت برکاتہم جو میزبان تھے حضرت حاجی صاحب اور انکے مریدین نے حضرت شیخ اور احباب کا بہت خیال کیا کسی چیز کی کمی نہیں ہونے دی بار بار آکر دیکھنا کسی چیز کی کمی تو نہیں اللہ تعالی سب کو اپنی شان کے مطابق جزاے عظیم عطاء فرمائے۔۔

حضرت حاجی صاحب حضرت شیخ اور احباب کو اپنی خانقاہ دکھانے کے لیے لے گئے جو رہائش گاہ سے ۱۰ منٹ کے فاصلے پر تھی ماشاء اللہ خانقاہ بہت بڑی جگہ پر تھی حضرت حاجی صاحب نے فرمایا کہ ہمیں سب کی رہائش یہی رکھنی تھی بہت بڑی جگہ ہے یہاں پر سب آرام سے رہ سکتے ہیں لیکن یہاں بس تین چیزوں کا ابھی مسئلہ ہے اس لیے یہاں رہائش نہ ہوسکی پانی اور بجلی ابھی نہیں ہے اور سیورج کا کام متاثر ہے پھر حضرت شیخ سے دعا کا فرمایا حضرت شیخ نے پانچ منٹ تک دعا فرمائی کہ اللہ تعالی تمام مسائل کو حل فرمادیں اور یہاں سے خوب فیض جاری ہو الخہ۔۔

پھر فورا بار بجے والے بیان کے لیے روانہ ہوئے اور دو گھنٹے کا سفر طے کر کے الحمدللہ بار ہ بجے پہنچ گئے اور پھر بیان کا آغاز ہوا ۔ اس کے بعد فیصل آباد روانگی ہے فیصل آباد میں بعد مغرب بیا ن کی ترتیب ہے دورانیہ *1:10:09*

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries