سفر پنجاب بیان مغرب    ۲۸  / اکتوبر     ۲۵ء:قرآن پاک کے حقوق و فضائل   !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

*بمقام:۔جامعہ دارالقرآن مسلم ٹاون فیصل آباد*

*بیان عارف باللہ حضرت اقدس صوفی شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم*

*بعد مغرب* *نمبر(14):بیان* حضرت شیخ نے دوپہر بار بجے منڈی بہاوالدین میں بیان فرمایا ظہر نماز وہیں ادا کی نماز ادا کرنے کے بعد کھانے کا انتظام وہیں تھا کھانا کھا کر فورا آدھا گھنٹہ قیلولہ فرمایا پھر عصر نماز ادا کرکے فورا قافلہ دارالقرآن کے لیے روانہ ہوا۔۔

مغرب سے دن منٹ قبل باعافیت دارالقرآن پہنچ گئے۔۔ مغرب بعد بیان کا آغاز ہوا۔۔ صحراوں میں کبھی،کبھی دامانِ کوہ میں پھرتا ہوں دل میں دردِ محبت لیے ہوئے یہ دارالقرآن یہاں حفظ و ناظرہ اور کتب کا بہت بڑا مدرسہ ہے مسجد و مدرسہ کو اللہ تعالی نے بہت بڑی جگہ عنایت فرمائی۔۔

ہزاروں کی تعداد میں یہاں طلباء ہی طلبا ء ہیں جب یہاں پہنچے تو چھٹی کا وقت تھا ایک کثیر تعداد میں طلبا ء نظر آئے حضرت نے فرمایا کہ ہمارا جو مدرسہ ہے وہ اس کے ایک حصے کے برابر بھی نہیں ہے ماشاء اللہ اتنا بڑا یہ دارالقرآن مدرسہ ہے۔۔

اللہ پاک نظرِ بد سے بچائیں جامعہ میں بہت بڑا باغ بھی ہے جہاں چاروں طرف ہریالی ہی ہریالی ہے۔۔ بعد مغرب بیان کا آغاز ہوا۔۔

بیان کے کچھ اہم نکات:۔ سمارٹ فون اور علم ساتھ نہیں چل سکتا۔۔ سنت پر عمل کا ثواب۔۔ نظر کی حفاظت نہیں ہوگی تو شرم گاہ کی بھی حفاظت نہیں ہوگی۔۔ عشقِ بتاں میں اسعد کرتے ہو فکرِ راحت دوزخ میں ڈھونڈتے ہو جنت کی خوابگاہیں اللہ والا شبہ گناہ سے بھی بچتا ہے۔۔

نفس کی اقسام۔ قرآن پاک کے حقوق پر بیان۔۔ حضرت فرخ رحمہ اللہ کا ایک عجیب واقعہ۔۔ بیان کے آخر میں حضرت شیخ نے مفتی عبدالرافع بن نوید عبداللہ میمن صاحب سےحدیث پاک کی سند بیان کروائی اور پھر کچھ دیر مفتی فرحان فیروز عبداللہ میمن صاحب کا بھی بیان ہوا۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries