سفر پنجاب بیان مغرب    ۲۹  / اکتوبر     ۲۵ء:والدین کے حقوق میں کبھی کوتاہی نہ کرنا     !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

*بمقام:جامع مسجد فاوقیہ چک نمبر ۲۱،۸ آر نزد تلمبہ میاں چنوں*

*بیان عارف باللہ حضرت اقدس صوفی شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم*

*بعد مغرب* *نمبر(18):بیان* بعد عصر مسجدِاختر میاں چنوں میں مختصر بیان ہوا کیونکہ وقت بہت کم تھا پانچ بجے قافلہ بعد مغرب بیان کے لیے روانہ ہوا۔ بعد مغرب بیان کا آغاز ہوا۔۔

یہ مسجد بہت ہی بڑی مسجد تھی اندر بہت بڑا ہال اوپر الگ او باہر بہت بڑا ہال تقریبا ایک صف میں ۱۲۰ تک لوگ آتے ہیں اور بہت ہی خوبصورت مسجد بنی ہوئی ہے پہلی بار چھوٹے گاوں میں اتنی شاندار اور خوبصورت بنی ہوئی مسجد دیکھی۔ اس مسجد کی پہلی تعمیر۱۹۴۸ میں ہوئی تھی اور دوسری تعمیر ۱۹۶۰ میں اور تیسری تعمیر ۱۹۹۷ میں ہوئی تھی۔

سب احباب دعاوں میں یاد رکھیں کہ اللہ پاک خوب خوب اچھی صحت عطا فرمائیں او ر خوب حضرت کے فیض کو عام فرمائیں اور ہمیں ان اللہ والوں کی قدر کرنے کی توفیق عطا فرمائیں۔ بیان کے کچھ اہم نکات:۔ ورفعنا لک زکرک کی شرح۔۔

زمین کیسے خبریں اگلے گی قیامت کے دن اعضاء گواہی دیں گے۔۔ کراما کاتبین۔۔ سمارٹ فون اللہ سے دور کررہا ہے۔۔ ایک چھوٹی نیکی کو بھی حقیر نہیں سمجھنا۔۔ قیامت کے دن انسان ایک نیکی کے لیے پریشان ہوگا۔۔ بیٹیوں کو باہ پڑھائی کے لیے بھیجنا کتنا افسوسناک معاملہ ہے کہ اکیلا باہر ملک بھیجا ہوا ہے۔۔

حیاء نہیں رہی تو پھر جو چاہے کرلے کم ہے۔۔ والدین کے حقوق پر درد بھرا بیان۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries