مرکزی بیان۶       نومبر     ۲۵ء:زبانی شکر کا مطلب  !     

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

*مقام:مسجد اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر کراچی*

*بیان:عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم*

07:27) الحمد للہ حضرت والا دامت برکاتہم پاکستان کے مختلف شہر اسلام آباد،فیصل آباداورملتان وغیرہ سے دینی واصلاحی سفر کرکہ عافیت کے ساتھ واپس پہنچ گئے اوربعد مغرب مرکزی بیان بھی کیا اور بیان سے پہلے جناب مفتی انوارالحق صاحب نے حضرت والا رحمہ اللہ کے اشعارپڑھے۔۔۔!!

گلشن میں بھی ہوں نالۂ صحرا لیے ہوئے ہر شعر مرا غم ہے تمہارا لیے ہوئے اور دردمحبت کا اشارہ لیے ہوئے ارض و سماسے غم جو اٹھایا نہ جا سکا وہ غم تمہارا دل ہے ہمارا لیے ہوئے کیا عشق کا یہ دوستو اعجاز نہیں ہے گلشن میں بھی نالۂ صحرا لیے ہوئے ایذائے خلق نے کیا خالق سے بھی قریب فریاد کا ہر لمحہ سہارا لیے ہوئے یہ دل ہے ان کے درد کا مارا اے دوستو! اور ان کی تجلی کا نظارا لیے ہوئے اختر زمیں پہ اس طرح رہنے کی فکر کر اپنے خدا کے غم کو خدارا لیے ہوئے

07:28) بیان کا آغاز ہوا۔۔۔سفر کی کارگزاری اوراسمارٹ فون سے متعلق حضرت شیخ الاسلام صاحب دامت برکاتہم کا حالیہ بیان جو جاری بھی کیا جاچکا ہے اس کا تذکرہ فرمایا۔۔۔!!

18:19) سفر کے دوران بڑےبڑے بزرگوں سے ملاقات ہوئی اور ان کا مٹنا اور محبت کے تذکرے۔۔۔!!

21:20) حضرت والا رحمہ اللہ کا 1987 کا بیان جو جدہ میں ہوا اس کو پڑھ کر سنایا۔۔۔زبانی شکر کامطلب کیا ہے؟۔۔۔!!

27:03) بے حیائی ،فحاشی اور عریانی کا طوفان۔۔۔مختلف شہروں کی بات کہ جگہ جگہ ایجوکیشن کے لیے لڑکیا ں جارہی ہیں بس ایجوکیشن حاصل کرنی ہے چاہے جس قیمت پر ہو اللہ معاف فرمائے۔۔۔!!

31:48) زبانی شکر کا مطلب۔۔۔حضرت والا رحمہ اللہ کا مضمون جاری ہے۔۔۔!!

39:43) نمازوں میں سستی سے متعلق نصیحت۔۔۔جو اِرادہ کرے وہ کامیاب ہے۔۔۔فیصل آباد کے ایک بڑے مدرسے دارالقرآن میں طلباء سے متعلق کے ماشاء اللہ نماز کے اوقات میں کتنا جلدی مسجد آتے ہیں اور کیسا نظم وضبط ہے اور حضرت مولانا قاری محمدحنیف جالندھری صاحب دامت برکاتہم کی دینی مصروفیت اور اس کے باوجود اپنے معمولات کے ایسے پابندماشاء اللہ۔۔۔!!

45:05) زبانی شکر کا مطلب۔۔۔حضرت والا رحمہ اللہ کا مضمون جاری ہے۔۔۔!!

51:29) غیبت اور چغلی وغیرہ سے متعلق حضرت تھانوی رحمہ اللہ کے ملفوظات ۔۔۔!!

59:13) بیماری کی حالت میں حضرت تھانوی رحمہ اللہ کا نماز کا اہتمام۔۔۔!!

01:04:05) شیخ کےساتھ سفر اور شیخ کے فیض سے متعلق حضرت والا رحمہ اللہ کے ملفوظات۔۔۔!!

01:18:21) حضرت تھانوی رحمہ اللہ کا ایک خاص ملفوظ۔۔۔!!

01:25:28) تنہائی میں حرام کاموں کا ارتکاب کرنے سے متعلق ابن ماجہ شریف کی ایک حدیث مبارک ۔۔۔!!

01:35:31) سمجھداربچوں کا ایک بستر پر سونا اور بچیوں کے پردے کی عمر سے متعلق ایک فتویٰ پڑھ کرسنایا۔۔۔!!

01:39:59) بدنظری کے 12نقصانات۔۔۔!!

دورانیہ 1:46:45

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries