عشاء مجلس  ۱۰       نومبر     ۲۵ء:توبہ کے سہارے پر گناہ ہر گز نہ کریں !     

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مقام:مسجد اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر کراچی

بیان:عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

05:27) اشعار۔۔

13:26) سفر کی کار گزاری۔۔۔

13:35) سفر میں تین باتوں کا زیادہ پتا چلا ایک فیس بک یوٹیوب کی خرافات اور والدین اولاد کی وجہ سے پریشان بوڑھے ہوگئے اور بدفعلی کا گناہ زیادہ۔

ایک نیک آدمی کی بچی سات سال کی رات ہی میسجز آیا کہ بچی رات سے نہیں مل رہی پھر صبح نہر سے لاش ملی دونوں ہاتھ بندھے ہوئے ایسا کیوں بس شہوت میں بچی پرظلم کیا اب بچی تو پہچان لی پھسنے کے ڈر کی وجہ سے بچی کو قتل ہی کردیا۔۔

16:39) جتنے گناہ ہوئے اگر توبہ کرلیں تو اللہ تعالی سب معاف فرمادیتے ہیں۔۔

19:59) اے عظیم از ماگناہانِ عظیم تو توانی عفو کردن در حریم آپ بہت عظمت والے ہیں۔ حرمِ کعبہ میں بھی اگر گناہِ کبیرہ ہوجائے تو آپ معاف کرسکتے ہیں۔ گناہ آپ کی شانِ مغفرت سے بڑے نہیں ہوسکتے کہ آپ کہہ دیں کہ میں اب معاف نہیں کرسکتا۔ آپ کی قدرت اور آپ کی شان بہت ہی عظیم ہے۔

20:35) مایوسی کو کسی حالت میں قریب نہ آنے دینا چاہیے۔۔

27:38) توبہ کے سہارے پر گناہ نہ کریں توبہ کے سہارے پر گناہ کرنا اس وجہ سے بھی نادانی ہے کہ توبہ کی توفیق تمھارے ہاتھ میں نہیں ہے محض فضلِ الٰہی پر موقوف ہے۔ بعض وقت آدمی توبہ کرنا چاہتاہے مگر توفیق نہیں ہوتی۔مطلب توفیق توبہ اللہ کے ہاتھ میں ہے لہذا توبہ کے سہارے پر گناہ مت کرو۔

28:53) اللہ تعالی کے دو نام تواب اور رحیم ..پہلی بار یہ مضمون بیان ہورہا ہے۔۔ تواب رحیم کے تقدم و تاخر کے دو عجیب نکتے: اِنَّکَ اَنْتَ التَّوّابُ الرَّحِیمُ اور بے شک آپ توّاب بھی ہیں رحیم بھی ہیں یعنی آپ توجہ فرمانے والے، مہربانی فرمانے والے ہیں۔ مفسرین لکھتے ہیں کہ اللہ تالیٰ نے توّاب کو پہلے کیوں نازل کیا اور رحیم کو بعد میں کیوں نازل کیا؟ اس کا عجیب نکتہ بیان فرمایا جو قابل وجد ہے۔

دوستو! سن لو پھر نہ کہنا ہمیں خبر نہ ہوئی۔ اس تقدم و تاخر کا راز یہ ہے کہ جس میں اللہ رحمت نازل کرتا ہے اسے پہلے توفیق توبہ دیتا ہے۔ توّاب کو اللہ تعالیٰ نے اس لیے مقدم فرمایا کہ ہم جس پر رحمت نازل کرتے ہیں۔ پہلے اس کو توفیقِ توبہ دیتے ہیں اور توبہ کے ساتھ ہی رحمت نازل فرماتے ہیں۔ توفیقِ توبہ اور نزولِ رحمت دونوں ساتھ ساتھ چلتے ہیں

30:45) غفور اور ودود کا ربط۔۔۔ ’’وھو الغفور الودود‘‘ شاہ عبدالغنی صاحب رحمۃ اﷲ علیہ فرماتے تھے کہ غفور کے معنی ہیں بہت زیادہ بخشنے والا لیکن اﷲ تعالی نے غفورکے بعد ودود کیوں نازل فرمایا؟ یہاں کوئی اور نام کیوں نہیں استعمال فرمایا؟

01:02:06) اللہ تعالی کے دو نام واسع اور علیم کا ربط

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries