جمعہ بیان   ۱۴       نومبر     ۲۵ء:مقاصد نکاح اور اس کی اہمیت !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مقام:مسجد اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر کراچی

بیان:عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

18:07) بیان سے پہلے جناب مفتی انوارالحق صاحب نے حضرت والا رحمہ اللہ کے اشعارپڑھے۔۔۔!!

18:07) اشعا ر کے بعد حضرت والا رحمہ اللہ کی کتاب صحبت اہل اللہ کی اہمیت اور اس کے فوائد سے تعلیم کی۔۔۔!!

21:53) بیان کا آغازہوا۔۔۔خطبہ۔۔۔:ظاہر جلدی بن جاتا ہے باطن میں دیر لگتی ہے۔۔۔!!

28:42) حضرت والا رحمہ اللہ کا توبہ کا مضمون: عزیز اور غفور کا ربط: وھو العزیز الغفور اللہ تعالیٰ عزیز یعنی زبردست طاقت والے ہیں، عزیز کے معنی ہیں القادر علیٰ کل شیٔ ولا یعجزہ شیٔ فی استعمال قدرتہ ایسا قادرِ مطلق جس کو اپنے استعمالِ قدرت میں پوری کائنات مانع نہ بن سکے۔ اللہ جس کو جو دینا چاہتا ہے اور ساری دنیا حسد سے جل کر خاک ہوجاتی ہے مگر اللہ اس کو دے کر رہتا ہے یا نہیں۔ اس آیت میں اللہ فرماتے ہیں کہ ہم جب تم کو کسی بڑی طاقت کی طرف سے معافی ملے تو اس کی قدر کرو۔ میری مغفرت کی بے قدری مت کرنا۔ میں اتنا بڑا طاقت والا ہوں کہ جس کو بخش دوں گا اپنی قدرت سے بخش دوں گا اس میں کوئی مانع نہیں بن سکتا۔ اس لیے اللہ تعالیٰ نے عزیز کو پہلے نازل کیا۔

35:40) میاں بیوی اورخوشگوارزندگی۔۔۔!!

47:26) علماء قیامت کے دن بھی کام آئیں گے۔۔۔!!

51:14) مقاصد ِ نکاح اور اُس کی اہمیت۔۔۔!!

01:09:31) اللہ تعالیٰ کی راہ میں خرچ کریں مگر کسی کو ذلیل اور رسوا کرکہ مت دیں۔۔۔!!

01:16:02) دین کی عظمت کو پہچانیں۔۔۔!!

01:18:29) دُعا۔۔۔!!

دورانیہ :15:13

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries