مرکزی  بیان   ۲۰  نومبر     ۲۵ء:صلہ رحمی کے حقدار کون ہیں ؟

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

*مقام:مسجد اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر کراچی*

*بیان:عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم*

04:34) بیان سے پہلے جناب مفتی انوارالحق صاحب نے حضرت والا رحمہ اللہ کے اشعارپڑھے۔۔۔!! مبارک مجھے میری ویرانیاں ہیں

زباں سے تو اے دوست شہبازیاں ہیں بہ باطن مگر آہ خفاشیاں ہیں

04:36) زباں سے تو اے دوست شہبازیاں ہیں بہ باطن مگر آہ خفاشیاں ہیں حضرت والا نے اشعار کی تشریح کی۔۔۔ظاہر میں تو ٹھیک ہیں نیکیاں بھی ہیں لیکن باطن میں گناہوں کے خیالات پکا رہے رہیں دوسروں کو ستانے کی اذیت دینے کی پلاننگ ہورہی ہے۔۔۔!! زبان پر لبیک اللھم لبیک مگرآنکھوں سے بدنظری۔۔۔!! ظاہری گناہ بھی چھوڑ دیں اور باطنی گناہ بھی چھوڑ دیں۔۔۔!! دل کی پاکی اللہ تعالیٰ کی معافی کے ساتھ ہے۔۔۔!! آنکھ کی حفاظت دل کی حفاظت اور شرعی پردہ کیا کرتے ہیں۔۔۔؟

17:44) حضرت والادامت برکاتہم نےحضرت والا رحمہ اللہ کے کچھ دردبھرے اشعارپڑھوائے۔۔۔!! گو میرا وعدۂ بیان نہیں مجھ سے ملنا بھی کیا بیان نہیں سن لو کچھ دن زبانِ اختر ؔسے قبر سے پھر کوئی بیان نہیں

23:43) اصل چیز ہے شریعت وسنت کی اتباع باقی بیان میں کتنے بھی لوگ آجائیں یہ کوئی کامیابی کی علامت نہیں۔۔۔!!

26:59) حضرت تھانوی رحمہ اللہ کی نصیحت کہ اپنے کسی کمال پر ناز مت کریں ۔۔۔!!

29:28) اشعارمکمل کیے۔۔۔!! حقارت سے مت دیکھ ان عاصیوں کو کہ توبہ کی برکت سے درباریاں ہیں جو پر ہیز کرتا نہیں معصیت سے انہیں راہ میں سخت دشواریاں ہیں گناہوں کے اسباب سے دور ہو گے تو منزل میں ہر وقت آسانیاں ہیں یہ خون تمنا کا انعام دیکھو جو ویرانیاں تھیں وہ آبادیاں ہیں ترے ہاتھ سے زیر تعمیر ہوں میں مبارک مجھے میری ویرانیاں ہیں فدا ان کی مرضی پہ اپنی رضا کر فقیری میں دیکھے گا سلطانیاں ہیں جو پیتا ہے ہر وقت خون تمنّا اسی دل پہ نسبت کی تابانیاں ہیں تجلی ہر ایک دل کی اخترؔ الگ ہے مہربانیاں، جیسی قربانیاں ہیں

44:50) خونِ تمناخونِ آرزو اور خونِ حسرت۔۔۔!! اولاد کا غم بے ہودہ غم ہے۔۔۔!! اللہ کا غم لے لو یہ سارے غموں کو کھا جائے گا۔۔۔!!

56:05) عرب کی برائی مت کرو۔۔۔!!

57:29) اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں ’’وَاتَّقُو اللّٰہَ الَّذِیْ تَسَآئَ لُوْنَ بِہٖ وَالْاَرْحَامَ ‘‘ اور اے لوگو! تم اس اللہ سے ڈرو جس کے نام کے ذریعہ تم ایک دوسرے سے مطالبہ کیا کرتے

01:14:47) اللہ پاک فرماتے ہیں کہ جس اللہ ڈرا کر تم اپنا حق مانگتے ہو اس اللہ ہی سے ڈر کر اپنے رشتہ داروں کا حق بھی ادا کرو، ان کے حقوق ضایع کرنے سے ڈرو۔ تمہارے ذمہ جن جن کا حق ہے وہ بھی ادا کرو۔ یعنی بیوی بچوں کا حق، خون کے رشتوں کا حق۔

وَالْاَرْحَامَ سے کیا مراد ہے۔ اکثر لوگ ارحام یعنی خون کے رشتے خالی اپنے ماں باپ بہن بھائی کے رشتے کو سمجھتے ہیں یعنی صرف اپنے ماں باپ بہن بھائی دادا دادی نانا نانی وؔغیرہ کو خون کا رشتہ سمجھتے ہیں لیکن بیوی کے رشتہ داروں کو خون کا رشتہ نہیں سمجھتے۔

01:15:01) دیوالی کا گناہ۔۔

01:17:12) شرکِ خفی کا گناہ۔۔۔

01:32:30) دوسری شادی مبا ح ہے..نہ سنت ہے نہ فرض ہے نہ واجب ہے وہ بھی شرائط کے ساتھ۔۔فتوی موجود ہے ۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries