مرکزی بیان   ۴ دسمبر    ۲۵ء:اچھے اخلاق سے گھر بس جاتے ہیں !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

*مقام:مسجد اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر کراچی*

*بیان:عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم*

00:34) جو گناہ نہیں چھوڑتا اس کو فاسق کہتے ہیں! ۔ توبہ کرنے والے سے اللہ تعالیٰ خوش ہوتے ہیں!

01:18) جو مست ہوا مرشد کامل کی نظر سے سو بار بھی گر کرکے سنبھلتا ہے آج کی

02:20) استقامت کا مطلب یہ ہے کہ اگر گناہ ہوجائے تو توبہ کرکے دوبارہ نیک ہوجاؤ!

03:22) اللہ پاک ضرور معاف کرتے ہیں۔۔۔

04:02) ہر شخص اللہ والا بن سکتا ہے!

05:16) !ایک صاحب کا سوال کہ آپ کے پیر کتنے ہیں! جواب میں عجیب و غریب نصیحت!

07:03) روح کی غذا اللہ کی فرماں برداری ہے! موسیقی تھوڑی روح کی غذا ہے! ہاں گنہگار روح کی ٖغذا ہے!

07:59) جتنے گناہ ہیں یہ گندم کا فساد ہے! ۔،۔۔ تین دن کھانا نہ ملے تو سب گناہ بھول جائیں گے!! اللہ کا رزق کھا کر اللہ کو ناراض کرنا!۔۔۔ دنیاوی مثالوں سے سمجھایا!

09:46) ناچ گانا اور روز سے موسیقی بجا کر دوسروں کو ایذا پہنچا تے تھے۔۔۔۔دوسروں کا گناہ بھی اپنے سر لیتے ہیں!۔۔۔ لوگوں کی آہیں لیتے ہیں۔۔۔ اسی طرح مسجد میں موبائل پر گانے لگالیتے ہیں!

11:48) کسی کے انتقال کی وجہ سے نکاح کو ملتوی نہیں کرنا چاہیے۔۔۔ نکاح تو عبادت ہے اس میں تاخیر مناسب نہیں!

13:06) دین نام ہے اللہ پاک پر فدا ہونے کا!

13:19) دل میں گناہوں سے جو کچرا آجاتا ہے اس کی ٹیونگ کی جگہ خانقاہ ہیں!

13:44) زیادہ مال اللہ کے خوش ہونے کی علامت نہیں!!!

14:52) اللہ کے احسانات لاتعداد ہیں!

15:25) جعلی عاملین کا فتنہ !

19:49) آج کل موبائل کی وجہ سے طلاقیں بڑھ رہی ہیں!

20:47) مفتی انوار صاحب نے صدیق زمانہ حضرت میر صاحب رحمہ اللہ کے اشعار ’’ نگاہ خلق سے گرنے کا غم ہو کیا مجھ کو‘‘

21:27) حضرت والا نے ان اشعار کی تشریح فرمائی! کہ دین پر چلنے والوں کو چاہے جتنا بھی ستا یا جائے تو اس کو کوئی اہمیت نہیں دیتا!

23:14) اللہ پاک حضور ﷺ کی نقل کرنے پر اپنا پیارا بنا لیتے ہیں!۔۔۔ ہمیں بس نقل کرنی ہے! اسی پر کام چلے گا!

27:05) اللہ نے ہمیں دونوں مادے دئیے ہیں! فجور کا بھی اور تقویٰ کا بھی۔۔ یعنی نیکی اور گناہ کرنے کا مادہ! اور اختیار دے دیا جیسا عمل کریں گے ویسی جزا!

28:22) توبہ ایمرجنسی کے لیے ہے! اور ہمارے ہاتھ میں نہیں! آسمان کی عطا ہے!

28:57) جو انسان سے معافی نہیں مانگتا وہ اللہ سے کیسے مانگے گا!!! اللہ کے ہاں عاجزی سے کام چلے گا!

بڑائی اللہ کی چادر ہے جو اس میں گھسے گا اللہ اس کے سر کو توڑ دیں گے!

29:52) غصہ کی خطرناک بیماری جس کے گھر اجڑ جاتے ہیں! اسی میں طلاق دے دیتے ہیں! پھر بچھتاتے ہیں! اس طلاق کروانے سے شیطان بہت خوش ہوتا ہے! ۔۔ ایک طلاق سے کتنی مصیبتیں جمع ہوجاتی ہیں!

31:12) کبھی یہ دھوکا نہ ہو کہ کیوں کہ میں بیان کرتا ہوں تو مجھ سے گناہ نہ ہوگا!۔۔۔

32:22) سودی کا ہولناک گناہ!

34:31) موت اور گاہگ کا اعتبار نہیں!۔۔۔ مثال سے سمجھایا جتنا گاہگ کا خیال ہے اتنا موت کا ہے، اگر فکر ہو تو پھر دین پر عمل کریں! بات ہے ماننے ک

35:17) غصہ کے نقصانات اور غصہ روکنے کے فضائل!۔۔۔

36:06) طلم کی سزا بہت خطرناک ہوتی ہے

36:35) والدین کے حقوق پر اہم نصائح! والدین کے انتقال کے بعد کیا کریں: (۱) اللہ سے معافی مانگیں کہ حق ادا نہ ہوا (۲) ایصال ثواب کا اہتمام (۳) صدقہ جاریہ (۴) دعا کا اہتمام :رب ارحمهما كما ربياني۔۔۔

39:10) بیویوں سے حُسن سلوک کی نصیحت!!!

39:52) میرے اخلاق ان کے سامنے اچھے جن سے ہمیں کام ہے اور جو اللہ والے ہیں ان سے اکڑتے ہیں!

43:20) جو دوسروں سے حقیر سمجھتا ہے اللہ اس سے ناراض ہوجاتے ہیں! 44:48) بیوی کے ٹیڑھے پن پر صبر کرنا چاہیے! ان کو ناز کا حق بھی دین نے دیا ہے! 46:19) ایک اللہ والے کی ترکیب سےایک خاتون کے غصے کی اصلاح ہوئی جو شوہر سے منہ چلا تی تھی ! پھر شوہر پریشان کرتا تھا!

49:32) دین پر چلنے کا ارادہ بھی کیا تو دل نور سے بھر جائے گا!

54:06) ایک لاکھ کرامت سے بڑھ کر استقامت ہے!

57:07) اللہ کا پیارا کسی کو حقیر نہیں سمجھتا !

58:13) مولانا عاشق الٰہی بلند شہری رحمہ اللہ کی تفسیر سے والدین کے حقوق کا مضمون پڑھ کر سنایا! بڑھاپے میں والدین کا خیال رکھنے پر بہت درد دل سے بیان فرمایا!۔۔ ماں باپ پر خرچ کرنے سے کتراؤں مت!!!

01:02:17) برائی کا بدلہ اچھائی سے دینا چاہیے!

01:08:16) جو اپنے بڑوں کی عزت کرتا ہے اوربوڑھوں کا ادب کر تا ہے اس پر انعامات: (۱) عمر کی برکت۔ (۲) اور اپنے چھوٹوں سے اکرام ملے گا

01:09:28) اس میں خیر نہیں ۔۔۔ جو محبت نہ کرے اور اس سے محبت نہ کی جائے!!!۔ مخلوق میں تعریف ہو یہ اللہ کا احسان ہے !

01:12:09) ایک نیک خاتون کا اپنی بوڑھی ساس کی بے مثال خدمت کا تذکرہ ! اور اس پر ملنے والے انعامات

01:15:04) احسان کرکے جتلانے والوں کے حال!

01:16:36) حضرت والا میر صاحب رحمہ اللہ کی ایک خاتون کو فون پر نصیحت فرمائی جو بوڑھی ساس جو اس خاتون کو بہت ستاتی تھی ان کو نصیحت فرمائی برائی کا بدلہ اچھائی سے دو!

01:23:40) اندازِ خطاب میں بھی تحکم کا انداز نہ ہو! اس سے بہت فرق پڑتا ہے!!

01:29:28) مفتی انوار صاحب نے حضرت والا رحمہ اللہ کے اشعار ’’ تسلیم و رضا‘‘ کے موضوع پر اشعار سنائے! اور اس پر حضرت والا نے تشریح فرمائی!

01:31:37) اللہ کی مرضی میں راضی رہنا فرض ہے!

01:32:06) غم دکھ پریشانی میں چار ہی باتیں ہیں! اس میں: (۱) اللہ کا فائدہ ہے، یہ غلط ہے۔ (۲) ادھا اللہ کا ، ادھا ہمارا فائدہ ۔ یہ بھی غلط ہے۔ (۳) نہ کسی کا فائدہ۔ یہ لغو ہے، اللہ پاک ہے اس سے بس ایک ہی بات رہ گئی کہ (۴) اس میں ہمارا ہی فائدہ ہے۔

01:34:04) ایک بادشاہ کے وزیر کا واقعہ جو ہمیشہ کہتا تھا کہ ہر مصیبت میں ہمارا فائدہ ہے! بہترین مثال!

01:36:13) بہت مزیدار نصیحت اموز واقعات پرلطف انداز سے سنائے!!!

01:40:36) اگر ہماری مراد پوری نہیں ہورہی تو کس کی پوری ہورہی ہے اللہ کی ہورہی ہے تو ہم اسی میں خوش ہیں!

01:43:36) ابرار بندے کون ہیں! جن سے چونٹیوں کو بھی اذیت نہ ہو اور گناہ پر وہ راضی نہیں ہوتے!

01:44:08) جس کے دل میں کینہ ہوگا اس کی مغفرت شب برات میں بھی نہیں ہوتی!۔۔۔

سب اچھے ۔۔۔میں ہی برا ہوں! جب تک اصلاح نہیں کروائیں گے دل بدلہ لینے کی فکر میں رہے گا، غیر اللہ میں مشغول رہے گا، انتقام کی آگ میں جلتے رہیں گے!

01:45:19) حسد اور کینہ کا علاج !

01:48:01) پابند محبت کبھی آزاد نہیں ہے اس قید کی اے دل کوئی میعاد نہیں ہے

01:51:30) دعا فرمائی!

دورانیہ 1:56:36