عشاء مجلس  ۴  دسمبر     ۲۵ء:اکڑ اللہ کو پسند نہیں  ! 

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

*مقام:مسجد اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر کراچی*

*بیان:عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم*

00:00) بیعت فرمایا

00:00) طلبہ اللہ کے مہمان ہیں ان کا خوب خیال رکھنا چاہیے۔۔۔

00:00) بیان کے آخر میں سبحان اللہ ربک رب العزه عما یصفون ۔۔۔ الخ پڑھنے سے بھرپور پیمانے پر ثواب ملتا ہے!

00:00) ربنا تقبل منا انک انت السمیع العلیم۔۔۔پڑھنے سے تکبر نہیں آئے گا!

00:00) توبہ کی برکت سے نور واپس آجاتا ہے۔۔۔ اور بڑھ جاتا ہے۔۔

00:00) علم ہو، علم پر عمل ہو، عمل میں اخلاص ہو! اور اخلاص سنت کے حساب سے ہو! اور خوف عدم قبولیت کا ہو!

00:00) طلباء اور علماء کو اللہ کا تعلق جلدی کیوں ملتا ہے۔۔۔ کیونکہ یہ خاص لوگ ہیں پہلے ہی مجاہدات سے گذرے ہوتے ہیں، بس تھوڑا سی اصلاح اور محنت کرلیں تو اللہ والے ہوگئے۔

00:00) اللہ اپنے دین کے لیے اس کو قبول فرماتے ہیں جو باحیا ہو، باوفا ہو۔۔۔۔۔

00:00) بزرگوں کی اولاد کا ایک نشہ ہوتا ہے۔۔۔ حضرت مولانا عبد الرحمٰن کیملپوری رحمہ اللہ کی فنائیت کا واقعہ ، ان کے پوتےنے حضرت کو سنایا

00:00) حضرت عبد القدوس رحمہ اللہ کے پوتے کی اصلاح کا واقعہ درد بھرا!

00:00) اسلام ۔ ایمان ۔ احسان کی حدیث احسان کیا ہے

00:00) اکثر یہ ہوتا کہ شیخ کی اپنی اولاد قدر نہیں کرتی۔۔۔استاذ کی طالب علم قدر نہیں کرتے!!!

00:00) شیخ کے زبان میں اثر اللہ نے رکھا ہوتا ہے۔۔۔ علاج تو سب کتابوں میں ہیں لیکن علاج شیخ سے ہوتا ہے۔۔۔

00:00) حضرت عبد القدوس گنگوہی رحمہ اللہ کا ایک درد بھرا واقعہ کہ اللہ والے شیخ پر کس طرح فدا ہوا جائے!

00:00) تکبر کا علاج ! ۔ ایک بزرگ کا واقعہ۔۔اخروٹ کا ٹوکرا سر پر رکھوادیا ! اور کہا کہ بچوں سے بولو کہ اخروٹ لو اور ایک دھپ لگاؤ

00:00) اللہ والوں سے بدگمان نہیں ہونا چاہیے۔۔۔۔

00:00) امیروں سے دعا کرواتے ہیں۔۔۔ حرم شریف حاضری کی ۔۔۔ یہ بھی مانگنے کا طریقہ ہے! سخت منع ہے!

00:00) خود اپنی رائے پر چلنے کو پیروی نہیں کہتے ۔۔۔ شیخ کی بات میں خود رائی نہ ہو۔۔۔

00:00) شیخ کے چار حق ہیں: اطلاع و اتباع۔ انقیاد و اعتماد جو ہم قافیہ لفظ میں زندگی گذار دو۔۔۔ اطلاع و اتباع۔۔۔

00:00) اللہ والوں سے فائدہ کیوں ہوتا ہے۔۔۔ سورج کی مثال سے سمجھایا!

00:00) تکبر کا ایٹم بم،دل میں اللہ کی محبت کی بلڈنگ اُڑا دیتا ہے!

00:00) اپنے کمال کو اپنا کمال مت سمجھو! یہ صرف اللہ کی عطا ہے!

00:00) تکبر کا علاج حضرت حکیم الامت رحمہ اللہ کا تعلیم فرمودہ

00:00) علاج کبر وعظ سے تکبر کے حوالے سے بیان فرمایا!

00:00) شیخ کا اعتراض والا دونوں جہاں کی فلاح نہیں پاسکتا۔

00:00) حضرت مولانا صدیق باندہ صاحب رحمہ اللہ کا ملفوظ آج آپ طالب علم ہوآج اپنے کو مٹادوں ، جب آپ استاذ بنوں گے تو اس وقت بہت مشکل ہوگا،۔۔۔۔

00:00) استاذ یا شیخ ڈانٹے تو آنکھوں میں آنکھیں مت ڈالیں!

00:00) اکڑ اللہ کو پسند نہیں! اس پر آملہ کی مثال بیان فرمائی! جو اکڑ گیا وہ بیکار گیا۔۔۔ جو مٹ گیا وہ چمک گیا۔۔۔

00:00) نار کا الف اکڑا کھڑا ہے۔۔۔۔اور نور کا واؤ تواضع کے ساتھ مڑا ہوا ہے

00:00) شیخ سے کون اکڑتے ہیں ۔۔۔۔جو تکبر والے ہوتے ہیں!۔۔۔۔۔اطاعت کا پھل کبھی فوراً بھی ملتا ہے۔۔۔ کبھی دیر سے ملتا ہے۔۔۔ یہی امتحان ہے۔۔۔ اس وقت شیطان بدگمانی ڈالتا ہے۔۔۔

00:00) سو سال کی اخلاص والی عبادت سے بڑھ کر اہل اللہ کی چند لمحوں کی صحبت ہے,! وجہ سمجھ نہیں آئی! وجہ یہ ہے شیطان کے پاس تین عین تھے عالم، عابد، عارف تھا لیکن ایک عین نہ تھا۔۔۔ عاشق نہ تھا۔۔۔۔

دورانیہ 1:07:13