اتوار  مجلس  ۷     دسمبر     ۲۵ء:نیک صحبت کے حریض بنو !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مقام:مسجد اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر کراچی

بیان:عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

11:30) بیان کے آغاز میں اشعار کی مجلس ہوئی۔۔

24:44) بیان کا آغاز ہوا۔۔

24:51) ارادہ ہو تو پھر کوئی کام مشکل نہیں۔۔

27:56) پانچ اہم نصیحتیں۔۔ ایک علم دوسراعلم پر عمل

30:48) بڑی مونچھ کا حکم۔۔۔

33:17) بعض لوگ اپنے کو بہت نیک سمجھ کر تہجد پڑھ لیا بیان کرلیا نیک کام کرلیے اب تواضع دکھا کر غیبت کیسے کرتے ہیں کہ فلاں ہے نا کہ سود لیتا ہے فلاں یہ کرتا ہے اب تواضع بھی دکھارہے ہیں کہ اُس کے لیے دعا کرو سود چھوڑ دے اور غیبت بھی کررہے ہیں اور بے آبرو بھی کررہے ہیں پردہ پوشی کررہے ہیں۔۔

37:04) استغفار اور توبہ کا فرق۔۔

44:13) بس اپنے کمالات پر نظر کرکے دوسروں کو حقیر سمجھنا۔۔

52:29) شیخ کے فیض سے کون محروم رہتےہیں؟

59:40) بھیکا شاہ نے اپنے شیخ شاہ ابوالمعالی سے کہا کہ ؎ بھیکا معالی پہ واریاں دن میں سو سو بار کاگا سے ہنس کیو اور کرت نہ لاگی بار اے بھیکا شاہ! اپنے شیخ شاہ ابو المعالی پر دن میں سوسو بار قربان ہوجاکہ تو کوّا تھا، گُو کھاتا تھا، گناہ کرتا تھا، اﷲ نے تیرے مرشد شاہ ابو المعالی کے صدقے میں تجھے کوّے سے ہنس چڑیا بنا دیااور دیر بھی نہیں لگائی۔ اس طرح اﷲ انقلاب دیتا ہے، کیا کہیں دوستو! ایک دن آنکھ بند ہوجائے گی پھر پچھتانے سے کچھ نہیں ہوگا، جلدی کرو، اﷲ والا بننے میں دیر مت کرو کیونکہ کچھ بھروسہ نہیں کہ اﷲکب بلا لے۔

01:14:34) اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ حُبَّکَ وَ حُبَّ مَنْ یُّحِبُّکَ وَالْعَمَلَ الَّذِیْ یُبَلِّغُنِیْ حُبَّکَ اے اللہ! ہم آپ سے آپ کی محبت مانگتے ہیں اور آپ کے عاشقوں کی محبت بھی مانگتے ہیں اور ان اعمال کی محبت بھی مانگتے ہیں جو آپ کی محبت تک پہنچاتے ہیں۔اس دعا میں یہ نیت کرو کہ اے خدا!مجھے میرے شیخ کی محبت نصیب فرما۔ لیکن اگر کبھی محبت ِشیخ میں کمی بیشی ہو تو فکر نہ کرو تاہم عمل عاشقوں جیسا کرتے رہو، اگر شیخ کی محبت کم معلوم ہو تو بھی عاشقوں کی نقل کرتے رہو۔اللہ کو خوش کرنے کے لئے شیخ کے ناز اُٹھانا اللہ کو پسند ہے کہ دیکھو!یہ میری محبت میں اپنے شیخ کے لئے کیسا بچھا جارہا ہے!عاشقوں کی نقل کرتے کرتے ایک دن یہ بھی عاشق ہوجائے گا، نقل کی برکت سے اللہ اس کو اصل بھی دے دے گا۔

01:22:02) پردہ دری دسروں کے عیبوں کو ظاہر کرنا اس پر اہم نصائح۔۔

دورانیہ 1:27:03