عشاء مجلس۳۰ دسمبر ۲۵ء:حضرت شاہ عشرت جمیل میر صاحبؒ کے حالات زندگی ! | ||
اصلاحی مجلس کی جھلکیاں مقام:مسجد اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر کراچی بیان:عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم 07:31) بیان کے آغٓاز میں اشعار کی مجلس ہوئی۔۔ 14:39) حضرت میر صاحب رحمہ اللہ کے کل بھی حالات بیان ہوئے اور آج بھی مبارک تذکرہ بیان ہوا۔۔ 16:29) حضرت اقدس شاہ سید عشرت جمیل میرؔ صاحب میر صاحب اپ ٹوڈیٹ بھی ہیں اور گریجویٹ بھی ہیں، علی گڑھ میں بی کام کیا ہے اور انگریزی داں بہت چالاک ہوتا ہے، اگر ان کا دل مجھ سے مطمئن نہ ہوتا تو یہ بھاگ جاتے کہ نہیں؟ 29:02) بنگلہ دیش کے سفر سے واپسی پر حضرت والا نے احقر کے لئے فرمایا کہ تیرے لئے خوب دعا کی توفیق ہوئی، میری جدائی سے انہیں سب سے زیادہ غم ہوتا ہے ، مظہر میاں سے بھی زیادہ غم ہوتا ہے کیونکہ مظہر میاں کی تو محبت بٹی ہوئی ہے ماں بیوی بچوں میں اور اِس کا سب کچھ میں ہی ہوں، اس کی ساری محبتیں ماں باپ کی سب میرے اندرلئے ہیں۔ 40:50) اللہ تعالی کے خاص بندے اگر چہ غریب بھی ہوں تو وہ بادشاہ کو بھی خاطر میں نہیں لاے شیخ العرب والعجم حضرت والا رحمہ اللہ کا ایک کیسٹ سے نقل کردہ ملفوظ آج بیان ہوا۔۔ دورانیہ 1:04:43 | ||