مرکزی بیان یکم جنوری ۲۶ ء:بیان      !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

*مقام:مسجد اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر کراچی*

*بیان:عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم*

11:07) بیان سے پہلے تصویر کشی سے متعلق اعلان کہ تصویر کشی حرام ہے اور اس کے مفاسد کتنے ہیں۔۔۔!!

11:08) اصلاح جو ضروری ہے اس کی فکر کرنی چاہیے۔۔۔!!

15:57) جناب مفتی انوارالحق صاحب نے حضرت والا رحمہ اللہ کے اشعارپڑھے۔۔۔!!

نہیں آتے نظر لیکن پر پرواز آہوں کے محبت تیرا صدقہ ہے ثمر ہیں تیرے رازوں کے جو میں یہ نشر کرتا ہوں خزانے تیرے رازوں کے زمیں پر ہیں مگر کیا رابطہ ہے عرشِ اعظم سے نہیں آتے نظر لیکن پرِ پرواز آہوں کے جدھر دیکھو فدا ہے عشق فانی حسن فانی پر فدا اﷲ پر ہیں قلب و جاں اﷲ والوں کے تجھے دھوکہ نہ دے فانی بتوں کی عارضی رنگت کبھی دیکھو گے تم قبروں میں ابتر حال لاشوں کے جو اہلِ دل کے جوتوں سے لگے ہیں خاک کے ذرّے شرف حاصل ہے ان کو موتیوں پر تاج شاہوںکے چمن میں جیسے ہوتی ہے عنادل کی پذیرائی کہیں وہ مرتبے ہوتے ہیں صحرائوں میں زاغوں کے وہ سب کے ساتھ رہ کر بھی خدا کے ساتھ رہتے ہیں مگر کچھ اہلِ دل ہی آشنا ہیں ایسے رازوں کے وہ کرگس جو کسی مردہ پہ ہوتا ہے فدا اخترؔ وہ کیا جانے کہ کیا رتبے ہیں ان کے شاہبازوں کے

22:35) وہ کرگس جو کسی مردہ پہ ہوتا ہے فدا اخترؔ وہ کیا جانے کہ کیا رتبے ہیں ان کے شاہبازوں کے ان اشعار کی تشریح۔۔۔کرگس کے معنی ہیں گدھ یعنی جو مردہ کا گوشت کھاتی ہے تو اسی طر ح جو گناہوں میں مبتلا ہیں توبہ نہیں کرتے وہ بھی مردہ لاشوں کے پیچھے اپنی زندگی برباد کررہے ہیں تو حضرت والا رحمہ اللہ فرما رہے ہیں کہ کرگس نہ بنو بلکہ شاہ باز بنو یعنی اللہ تعالیٰ کو راضی کرنے کی فکر کرو۔۔۔!!

32:19) اسمارٹ فون سے متعلق ایک لطیفہ اور نصیحت۔۔۔!!

34:33) وہ کرگس جو کسی مردہ پہ ہوتا ہے فدا اخترؔ وہ کیا جانے کہ کیا رتبے ہیں ان کے شاہبازوں کے 35:33) بیان کاآغاز ہوا۔۔۔!!

ہر مسلمان پر اللہ تعالیٰ کی دوستی فر ض ہے۔۔۔!!

37:43) پردے اور نظر کی حفاظت کی اہمیت۔۔۔!!

42:24) آج تخصص کے طلباء کی دستاربندی ہے اس موقع پر حضرت والا دامت برکاتہم نے ادارے سے متعلق اپنے مشائخ اور بزرگوں کی دُعاؤں سے متعلق کچھ باتیں ارشاد فرمائیں۔۔۔!!

55:52) کچھ ضروری باتیں جوشیخ کے نام سے غلط مشہورہوئی ہیں ان کی اصلاح۔۔۔!!