اتوار  مجلس ۱۱     جنوری   ۲۶ء:اللہ کی رضا اور خوفِ آخرت  !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

*مقام:مسجد اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر کراچی*

*بیان:عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم*

*پورے بیان کے کچھ اہم نکات:۔* *علم اور عمل کی اہمیت* *اخلاص اور سنت کے مطابق زندگی گزارنا* *اللہ کی رضا اور خوفِ آخرت* *والدین و سسرال کی خدمت* *مایوسی اور بد اخلاقی سے نجات*

19:03) بیان کے آغاز میں اشعار اور پھر اشعار کے بعد کچھ دیر تعلیم ہوئی

26:33) بیان کا آغاز ہوا۔۔

28:36) اللہ کی نعمتوں پر شکر، قبولیت کی علامت اور مایوسی سے نجات ظاہری اعمال (جیسے داڑھی، نماز) اللہ کی عطا کردہ نعمتیں ہیں اور ان کا مقصد اللہ کو راضی کرنا ہے نماز، ذکر اور نیکی کی توفیق خود اس بات کی دلیل ہے کہ اللہ نے پہلے عمل کو قبول فرمایا ہے، اسی لیے دوبارہ موقع دیا۔ خوش نصیب وہ ہے جو ہر وقت اس فکر میں رہے کہ میرا کون سا عمل اللہ کو خوش اور کون سا ناراض کرتا ہے بدگمانی، تکبر اور ظلم انسان کو تباہی کی طرف لے جاتے ہیں۔۔

33:33) اللہ والوں سے تعلق اور مایوسی کا خاتمہ:۔ذکر، توبہ، استغفار اور نیک صحبت انسان کے دل کو بدل دیتی ہے، چاہے وہ کتنا ہی بڑا گناہگار کیوں نہ ہو۔ اللہ کی رحمت سے کبھی مایوس نہیں ہونا چاہیے

35:03) علم سے زیادہ عمل اور والدین کی خدمت کی اہمیت اصل کامیابی صرف علم حاصل کرنے میں نہیں بلکہ اس پر عمل کرنے میں ہے۔ والدین خصوصاً ماں کی خدمت کرنا فرض ہے، جبکہ صرف عالمہ یا عالم بننا فرض نہیں۔والدہ کی تو نافرمانی کررہی ہیں اور بس عالمہ بننا ہے ۔۔ سچا اللہ والا وہ ہے جو فرائض،اور اخلاق کے ساتھ حقوق العباد کا خیال رکھے۔

49:08) علم، عمل، اور موبائل کا فتنہ...اصل مقصد علم کو عمل کے ساتھ جوڑنا علم صرف پڑھائی تک محدود نہیں، بلکہ اس کا مقصد عمل کرنا..والدین کی خدمت، شوہر و بچوں کی تربیت، اور خواتین کا پردہ فرض ہے۔۔

01:02:02) یہ سمارٹ موبائل...نظر، دل، اور اخلاق کو خراب کررہے ہیں، اور نوجوان نسل برباد ہورہی ہے اصل مقصد علم کو عمل کے ساتھ جوڑنا

01:05:23) "علم، عمل، اخلاص اور اخلاص بھی سنت کے مطابق اور خوف خاتمہ یہ پانچ اہم چیزیں جو آج بیان ہوئی۔۔ پانچ اہم نکات: علم اور اس پر عمل ۔۔علم حاصل کرنا فرض ہے، لیکن اس پر عمل کرنا سب سے ضروری ہے۔ عمل کے ساتھ ہی علم مکمل ہوتا ہے۔ اخلاص اور سنت کے مطابق عمل۔۔عمل صرف دکھاوے کے لیے نہیں، بلکہ اخلاص کے ساتھ ہونا چاہیے۔ سنت کے مطابق نماز، نفل، اور عبادات کرنا خوفِ خاتمہ ۔۔ مسلمان کو آخرت کے دن کا خوف رکھنا چاہیے اور اعمال میں محتاط رہنا چاہیے۔ خوفِ قبولیت ہمیں اللہ کی رضا کے لیے عمل کرنے اور لغو باتوں سے بچنے کی ترغیب دیتا ہے۔

01:13:17) بہو بیٹیوں کو اہم نصائح:۔ والدین اور سسرال کی خدمت والدین کی خدمت فرض ہے اور سسرال والوں کے ساتھ حسن سلوک کرنا جھگڑے اور ضد کو ترک سے مسائل اور بڑھتے ہیں۔۔

01:26:24) ختمِ بخاری دارالعلوم دیوبند میں ختمِ بخاری اور تقسیمِ انعامات کے موقع (18 رجب 1447ھ / 8 جنوری 2026ء) پر دی گئی ایک درد بھری نصیحت حضرت والا مولانا محمد سید ارشد مدنی صاحب دامت برکاتہم کا ملفوظ پڑھ کر سنایا کہ ختمِ بخاری خوشی، نمائش، فوٹوگرافی، پھول ڈالنے یا مہنگے تحائف کا موقع نہیں بلکہ آنسو بہانے، عاجزی اور دین کی عظمت کو محسوس کرنے کا وقت ہے۔

01:30:07) بے حیائی اور گھریلو بربادی کی اصل وجہ؟ موبائل کے غلط استعمال، بے حیائی، گھنٹوں موبائل پر باتیں فحش مواد، کے ذریعے دل خراب کرنا، والدین، ساس سسر اور شوہر کے حقوق سے غفلت..یہ سب گھریلو سکون کو برباد کردیتی ہیں سکون صرف اللہ کو راضی کرنے میں ہے۔۔

دورانیہ *1:25:15*