فجر مجلس ۱۲ جنوری ۲۶ء:کلمہ (لاحول ولا وقوۃ الا باللہ )کی فضیلت ! | ||
اصلاحی مجلس کی جھلکیاں *مقام:مسجد اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر کراچی* *بیان:عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم* *یہ کلمہ جنت کے خزانوں میں سے ایک خزانہ ہے اور بندے کو نیکی کی توفیق، گناہوں سے حفاظت اور روحانی طاقت عطا کرتا ہے۔* *اس کے پڑھنے سے دنیاوی و اخروی تکالیف، خصوصاً غم و فقر، دور ہوتے ہیں اور بندہ اللہ کے سامنے کامل اطاعت و سپردگی کا اظہار کرتا ہے۔* *حدیث شریف میں اس کلمے کا مفہوم یہ ہے کہ گناہوں سے بچنے اور اطاعت کی قوت صرف اللہ کی مدد سے ہی حاصل ہو سکتی ہے۔ اسی بنیاد پر پہلے زمانے کے مشایخ اپنے مریدوں کو اسی ذکر کی تلقین کرتے تھے۔* *آخر میں گناہوں کے ترک، توبہ، اللہ کی رحمت کے بارے میں حضرت والا نے نصیحت فرمائی ،۔۔* *دورانیہ* *24:42* | ||