عشاء  مجلس ۱۳     جنوری   ۲۶ء:گناہ کی لذت چند لمحے...پچھتاوا ہمیشہ    !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مقام:مسجد اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر کراچی

بیان:عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

بیان کا خلاصہ:۔ نوجوان، کو جوانی کے غلط استعمال، بدنگاہی، والدین کی نافرمانی اور دینی غفلت پر اہم نصیحتیں بیان فرمائی۔

فرمایا:۔ کہ نفس اور شیطان انسان کو توبہ سے روکتے ہیں، جبکہ موت کسی وقت بھی آ سکتی ہے۔ حرام لذتیں وقتی ہیں حسن بھی عارضی ہے جس کی لذت چند لمحے کی ہے۔۔

لڑکا ہو یا لڑکی، سب مٹی میں ملنا ہے؛ قبرستان جا کر دیکھو سب مٹی ملے گی۔ اصل نجات سچی توبہ، والدین کی خدمت،حیا،نمازاوراللہ والوں کی صحبت میں ہے۔

جو شخص توبہ کرتا ہے، اللہ تعالیٰ اسے معاف فرما کر اپنا محبوب بنا لیتا ہے۔ فرمایا کہ جوانی کو گٹر لائن میں بہانے کے بجائے اللہ کے راستے میں لگایا جائے، کیونکہ یہی دنیا و آخرت کی کامیابی ہے۔

جوانی اگر نفس اور موبائل کے حوالے کر دی تو انجام قبر کی رسوائی ہے، اور اگر اللہ کے حوالے کر دی تو وہی جوانی نجات اور عزت بن جاتی ہے۔