عشاء مجلس ۲۰     جنوری   ۲۶ء:مجاہدۂ نفس   !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مقام:مسجد اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر کراچی

بیان:عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

04:29) بیان کے شروع میں مفتی انوارالحق صاحب نے اشعار پڑھے: بیادِ حضرت شیخ پھولپوری رحمۃ اﷲ علیہ

بتاؤں کیا کیا سبق دئیے ہیں تیری محبت کے غم نے مجھ کو

ترا ہی ممنون ہے غم دل اور آہ و نالہ دل حزیں کا

جفائیں سہہ کر دعائیں دینا یہی تھا مجبور دل کا

شیوہ زمانہ گذرا اسی طرح سے تمہارے در پر دل حزیں کا

جو تیری جانب سے خود ہی آئے پیامِ الفت دل حزیں کو

تو کیوں نہ زخمِ جگر سے بہہ کر لہو کر ے رخ تیری زمیں کا

نہیں تھی مجھ کو خبر یہ اخترؔ کہ رنگ لائے گا خوں ہمارا

جو چپ رہے گی زبان خنجر لہو پکارے گا آستیں کا

04:34) حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کے مجاہدات

15:06) حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کے حالات زندگی

32:08) مدرسہ کے طلبہ کے لئے تفصیلی نصیحت: بڑی مونچھ، ٹخنہ چھپانا، بڑے بڑے بال رکھنا، جلدازجلد منبر سنبھالنے کی فکر

00:00) بیان کے شروع میں مفتی انوارالحق صاحب نے اشعار پڑھے بیادِ حضرت شیخ پھولپوری رحمۃ اﷲ علیہ بتاؤں کیا کیا سبق دئیے ہیں تیری محبت کے غم نے مجھ کو ترا ہی ممنون ہے غم دل اور آہ و نالہ دل حزیں کا جفائیں سہہ کر دعائیں دینا یہی تھا مجبور دل کا شیوہ زمانہ گذرا اسی طرح سے تمہارے در پر دل حزیں کا جو تیری جانب سے خود ہی آئے پیامِ الفت دل حزیں کو تو کیوں نہ زخمِ جگر سے بہہ کر لہو کر ے رخ تیری زمیں کا نہیں تھی مجھ کو خبر یہ اخترؔ کہ رنگ لائے گا خوں ہمارا جو چپ رہے گی زبان خنجر لہو پکارے گا آستیں کا

04:34) حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کے مجاہدات

15:06) حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کے حالات زندگی فرمایا کہ حضرت والا عارف باللہ حکیم محمد اختر رحمۃ اللہ علیہ کی ابتدائی زندگی، اللہ سے غیر معمولی محبت، اور مجاہدۂ نفس پر مبنی ہے۔ کم عمری ہی سے آپ کا دل اللہ کی یاد میں تڑپتا تھا۔ بچپن میں آسمان کے ستاروں کو دیکھ کر روتے اور اللہ سے اپنے قرب کی نشانی مانگتے تھے۔ جس علاقے میں آپ رہتے تھے وہاں دینی ماحول، مدرسہ یا کسی صاحبِ نسبت عالم کا وجود نہیں تھا، مگر اس کے باوجود اللہ تعالیٰ نے آپ کے دل میں عشقِ حقیقی کی آگ روشن کر دی تھی۔ نوجوانی میں آپ کو اہلِ حق کی تلاش رہی۔

حضرت تھانوی رحمہ اللہ کی کتب سے متاثر ہو کر بیعت کی تمنا پیدا ہوئی، مگر آخرکار حضرت پھولپوری رحمہ اللہ سے ایسی مناسبت پیدا ہوئی کہ دل وہیں ٹھہر گیا۔ اٹھارہ برس کی عمر میں پہلا چِلّہ کیا اور شدید مجاہدات سے گزرے—سردی، بھوک، تنہائی، سخت خدمت اور مسلسل آزمائشیں برداشت کیں۔

32:08) مدرسہ کے طلبہ کے لئے تفصیلی نصیحت: بڑی مونچھ، ٹخنہ چھپانا، بڑے بڑے بال رکھنا، جلدازجلد منبر سنبھالنے کی فکر خلاصہ:۔ فرمایا کہ اللہ کا قرب صرف باتوں سے نہیں بلکہ گناہوں سے بچنے اور سنت پر عمل سے حاصل ہوتا ہے۔ “ظاہری سنتوں کی پابندی، دین کی روح اور اللہ والوں کی صحبت” سنت پر عمل میں سستی یا تاویل خطرناک ہے۔ ساتھ ہی اللہ والوں کی صحبت، اخلاص، اور نبی ﷺ کی کامل اتباع نجات کا راستہ ہے۔

دورانیہ 1:08:23