عشاء مجلس ۲۴      جنوری   ۲۶ء:اللہ سے دوستی کا راستہ:تقویٰ، توبہ    !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

*مقام:مسجد اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر کراچی*

*بیان:عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم*

بیان کا خلاصہ:۔ اللہ تعالیٰ نے مرد و عورت دونوں کے لیے تقویٰ اور اپنی دوستی کو فرض قرار دیا ہے۔ ظاہری گناہوں کے ساتھ ساتھ باطنی گناہوں کو چھوڑنا لازم ہے، ورنہ عبادات اور نیکیوں کا نور ضائع ہو جاتا ہے۔

دین صرف ظاہری اعمال (جیسے داڑھی، لباس، ظاہری سنتیں) کا نام نہیں بلکہ باطنی اصلاح (دل کی صفائی، نیت کی درستگی، تکبر، حسد، کینہ، بدگمانی اور شہوت سے بچاؤ) بھی اتنی ہی ضروری ہے۔ اصل کامیابی توبہ، اصلاحِ نفس، سچی صحبت، اللہ سے ڈر، اور سچوں کے ساتھ رہنے میں ہے۔

گناہوں کو چھوڑنا اور دل کو پاک کرنا ہی حقیقی دینداری ہے۔