عشاءیکم فروری ۲۶ء:ایمان کی علامت اور شیطان کا فریب ! | ||
اصلاحی مجلس کی جھلکیاں *مقام:مسجد اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر کراچی* *بیان:عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم* مختصر جامع خلاصہ:۔ فرمایا کہ پاکی ناپاکی، وضو، غسل، کفر و گناہ کے وسوسے دراصل کمزور ایمان کی نہیں بلکہ مضبوط ایمان اور اللہ کی محبت کی علامت ہوتے ہیں۔ شیطان ان وسوسوں کے ذریعے عبادت میں سختی، شک اور پریشانی پیدا کرتا ہے تاکہ بندہ دین سے اکتا جائے۔ شریعت نے طہارت اور عبادات میں آسانی رکھی ہے، بلا دلیل شک پر وضو یا نماز توڑنا لازم نہیں، اور اسراف سے بچنا چاہیے۔ وسوسوں کا علاج یہ ہے کہ ان کی پروا نہ کی جائے، اللہ کی پناہ مانگی جائے، اور یقین رکھا جائے کہ اللہ تعالیٰ بہت زیادہ معاف فرمانے والے ہیں۔ توبہ، اور اعتدال کے ساتھ عمل کرنے سے دین آسان، دل مطمئن اور عبادت بابرکت ہو جاتی ہے۔ | ||