بعد فجر ۲۰  فروری   ۲۶ء:رمضان المبارک اور صحبتِ اہل اللہ  !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

*مقام:مسجد اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر کراچی*

*بیان:عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم*

04:38) رمضان المبارک کے فضائل اس قدرہیں کہ بیان نہیں ہوسکتے بس اس مہینے میں گناہوں سے بچیں۔۔۔!!

04:39) رمضان المبارک کا ایک ایک لمحہ قیمتی ہےاس کو قیمتی بنائیں۔۔۔!!

05:26) جمعہ کے دن مسجد جلدی آنے کے فضائل۔۔۔!!

08:32) ایک گناہ دوزخ میں لے جانے کے لیے کافی ہےاس لیے کسی گناہ کو کم مت سمجھیں اور اصلا ح کی فکرکریں۔۔۔!!

12:27) غیبت ایک سنگین گناہ۔۔۔!! جس طرح غیبت کرنا گناہ کبیرہ ہے اسی طرح غیبت سننا بھی گناہ کبیرہ ہے۔۔۔!!

16:40) اسمارٹ فون کےنقصانات۔۔۔!! بچوں میں موبائل فون کا زیادہ استعمال تباہی کا باعث ہے۔۔۔!!

19:10) فضائلِ رمضان : روزے کے فضائل۔۔۔حدیث شریف۔۔۔!!

22:30) شرعی پردہ اور اس کی اہمیت۔۔۔!!

25:07) روزے کے فضائل: روزے کا انعام اللہ تعالیٰ دیں گے۔۔۔!!

روزہ جس طرح گناہوں سے بچاتا ہے اسی طرح باطنی گناہوں سے بھی بچاتا ہے۔۔۔!!

28:33) صحبتِ اہل اللہ کی اہمیت: مفتی اعظم پاکستان مفتی شفیع صاحب رحمۃ اﷲ علیہ نے حکیم الامت رحمہ اللہ سے عرض کیا کہ شاعر نے کہا ہے ۔۔۔ یک زمانہ صحبت با اولیا بہتر از صد سالہ طاعت بے ریا تو کیا واقعی اﷲ والوں کے پاس بیٹھنا سو برس کی اخلاص کی عبادت سے افضل ہے؟ حکیم الامت رحمہ اللہ نے فرمایا کہ آپ کو تعجب کیوں ہورہا ہے؟ اﷲ والوں کے پاس تھوڑی دیر بیٹھنا سو سال کی عبادت سے بہتر ہے، یہ شاعر نے کم بیان کیا ہے بہتر از لکھ سالہ طاعت بے ریا اللہ والوں کی صحبت سے شقاوت سعادت سے بدل جاتی ہے۔۔۔!!

32:10) کم عمر لڑکوں کو بڑے بال نہیں رکھنے چاہیے نصیحت۔۔۔!!

34:13) مجلسِ ذکر۔۔۔!! کلمہ طیبّہ۔۔۔ ذکر اسمِ ذات جل جلالہ۔۔۔ استغفاراور درودشریف۔۔۔

39:31) دُعائیہ پرچیاں۔۔۔!! شیخ کی ڈانٹ پر نصیحت۔۔۔!! حضرت والا رحمہ اللہ کی شیخ سے متعلق ایک خاص دُعا۔۔۔!! کبھی شیخ بغیر کسی وجہ کےآزمانے کے لیے بھی ڈانٹ دیتا ہے۔۔۔!! مٹنے کا ایک واقعہ۔۔۔حالیہ سفر عمرہ میں ایک بڑی پوسٹ والے صاحب کی خدمت کا تذکرہ۔۔۔!! خدمت سے خدا ملتا ہے۔۔۔!! بغیر دعوت کے کھانا کھانے والا چور بن کر آیا اور ڈاکو بن کر گیا۔۔۔خیال رکھنا چاہیے اللہ تعالیٰ سے معافی مانگنی چاہیے،کھانے کو مقصد نہیں بنانا چاہیے مقصود اللہ تعالیٰ کو بنانا چاہیے۔۔۔!!

دورانیہ 46:35