بعدتراویح ۲۰ فروری ۲۶ء:جذب کے مختلف واقعات ! | ||
اصلاحی مجلس کی جھلکیاں *مقام:مسجد اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر کراچی* *بیان:عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم* 06:00) بیان کا آغاز ہوا۔۔۔کتنے بھی گناہ ہوجائیں مایوس نہیں ہونا بس اللہ تعالیٰ سے معافی مانگ لیں۔۔۔!! توبہ کے سہارے گناہ مت کریں۔۔۔!! 06:00) صغیرہ گناہ باربار کرنے سے کبیرہ ہوجاتا ہے۔۔۔!! 06:53) ہمارے تین گناہ،حضرت مفتی عبدالرؤف سکھروی صاحب دامت برکاتہم کے رسالے کا حوالہ۔۔۔!! 11:33) اللہ تعالیٰ کا شانِ جذب: کائنات کا سب سے پہلا جذب۔۔۔!! حضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کامقام۔۔۔!! 24:02) حضرت عمررضی اللہ تعالیٰ عنہ کے جذب کا واقعہ۔۔۔!! اللہ تعالیٰ اپنی دوستی کا تاج کس کو دیتے ہیں۔۔۔؟ 30:17) جذب کے مختلف واقعات۔۔۔!! جذب کے بغیرکوئی اللہ والا نہیں بن سکتا۔۔۔!! حضرت جنید بغدادی رحمہ اللہ کا واقعہ جذب۔۔۔!! محبت کی بازی وہ بازی ہے دانش کہ خود ہار جانے کو جی چاہتا ہے 36:24) دُنیا منع نہیں لیکن دُنیا میں اتنا مصروف ہوجانا کہ دین کی طرف توجہ ہی نہ رہے یہ منع ہے۔۔۔ جگہ جی لگانے کی یہ دُنیا نہیں ہے یہ عبرت کی جا ہے تماشا نہیں ہے 43:26) استغفار اورتوبہ میں فرق۔۔۔استغفار نام ہے ماضی کے گناہوں سے معافی مانگنے کا اور توبہ نام ہےآئندہ یعنی مستقبل میں گناہ نہ کرنےکا پختہ عزم کرنا۔۔۔!! 44:58) اللہ والوں کے پاس آنے کے فائدے۔۔۔!! حضرت حاجی امداداللہ مہاجر مکی صاحب رحمہ اللہ کے وقت کا ایک واقعہ کہ ہمارے بچے کو بگاڑ دیا۔۔۔!! 51:06) حضرت امام بخاری رحمہ اللہ کے اُستاد حضرت عبداللہ بن مسلمہ قعنبی رحمہ اللہ کے جذب کا واقعہ۔۔۔!! 56:21) حیا سے متعلق حدیث شریف۔۔۔!! جب حیا نہیں تو کچھ نہیں۔۔۔!! 59:07) رسالہ البلاغ:حضرت مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد شفیع صاحب رحمہ اللہ کی تھانہ بھون میں چوتھی حاضری۔۔۔!! 01:03:27) اصلاح فرض ہے اس کی فکر کریں۔۔۔!! کیا ہمارے گھروں میں شرعی پردہ ہے۔۔۔؟ کیا ہم تنہائی میں گناہوں سے بچتے ہیں؟ذراسوچیں۔۔۔!! 01:06:00) دُعائیہ پیغامات۔۔۔!! دورانیہ 1:06:36; | ||