جمعہ بیان۲۰  فروری   ۲۶ء:عظمتِ شانِ صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین  !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مقام:مسجد اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر کراچی

بیان:عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

14:57) بیان سےپہلے جناب مفتی انوارالحق صاحب نے حضرت والا رحمہ اللہ کے خلیفہ مجازِ بیعت جناب شاہین اقبال اثر جونپوری صاحب دامت برکاتہم کے نعت شریف کے اشعار پڑھے!!

14:58) ۔۔۔پھر حضرت والارحمہ اللہ کی کتاب صحبت اہل اللہ کی اہمیت سے تعلیم کی: صحبت اہل اللہ کی تاثیر کی وجہ؟

20:08) بیان کاآغاز ہوا۔۔۔ رمضان المبارک کے روزے کے فضائل!! رمضان المبارک کا پہلا عشرہ اللہ تعالیٰ کی رحمت دوسرامغفرت اور تیسراجہنم سے خلاصی کا ہے!! حلا ل سے افطارکرانے والے کو تین ثواب!! افطارپارٹیاں اور ان میں ہونے والی بے اُصولیاں!!

30:35) رمضان المبارک اللہ تعالیٰ کی دوستی کا مہینہ ہے!!

32:16) اللہ تعالیٰ کی راہ میں خرچ کرنابڑا اجر وثواب اور صدقہ جاریہ ہے!!

35:30) رمضان المبارک کی فرضیت تقویٰ ہے!! رمضان المبارک کے ان بابرکت دنوں کو گناہوں اور بازاروں میں ضائع مت کریں جتنا ہوسکے عبادت کریں اور گناہوں سے بچیں!!

40:30) روزہ کی فرضیت میں شانِ رحمت کا ظہور: اللہ سبحانہٗ وتعالیٰ نے رمضان کی فرضیت کو کس طرح سے بیان فرمایا، یہ بھی اللہ کے اللہ ہونے کی دلیل ہے کہ وہ حاکم محض نہیں ہے ارحم الراحمین بھی ہے۔ جو حاکم ہوتا ہے وہ تو مارشل لا کی سی بات کرے گا کہ روزہ رکھنا پڑے گا، خبردار! کھال کھنچوا دوں گا، بھوسہ بھروا دوں گا لیکن اللہ سبحانہ وتعالیٰ نے کتنے پیارے انداز میں فرمایا کہ ایمان والو! تم پر روزہ فرض کیا جاتا ہے۔کَمَا کُتِبَ عَلَی الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِکُمْ، گھبرانا مت تم سے پہلے بھی روزہ فرض تھا، پہلے انسانوں نے بھی روزہ رکھا ہے یعنی یہ کوئی چیز نہیں ہے، روزہ کوئی ایسی مشکل بات نہیں ہے کہ سحر سے لے کر غروب تک خالی پیٹ رہنے سے کوئی مرجائے گا۔ تم سے پہلے بھی لوگ روزہ رہے ہیں، روزہ بھی رکھا اور زندہ بھی رہے

43:06) بڑی مونچھ رکھنااور اس پر وعیدیں۔۔۔!! بالوں کا سنت طریقہ کیا ہے؟

46:17) مارکیٹوں کے گناہ۔۔۔!!

52:18) عظمت اور شانِ صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین: سب سے مقدس ہستیاں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے شاگرد صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین ہیں۔۔۔حضرت مفتی محمد نعیم صاحب دامت برکاتہم کا مضمون پڑھ کرسنایا۔۔۔!! دین سارےکا سارا ادب ہی ادب ہے۔۔۔!! ’’اللہ سے ڈرو، اللہ سے ڈرو میرے صحابہؓ کے معاملے میں، میرے بعد ان کو (طعن وتشنیع کا) نشانہ نہ بناؤ، کیونکہ جس شخص نے ان سے محبت کی تو میری محبت کے ساتھ ان سے محبت کی، اور جس نے ان سے بغض رکھاتو میرے بغض کے ساتھ ان سے بغض رکھا، اور جس نے ان کو ایذاء پہنچائی اس نے مجھے ایذاء پہنچائی، اور جس نے مجھے ایذاء دی اس نے اللہ تعالیٰ کو ایذاء پہنچائی، اور جو اللہ کو ایذاء پہنچانا چاہتا ہے تو قریب ہے کہ اللہ اس کو عذاب میں پکڑلے گا۔‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواجِ مطہرات رضی اللہ عنہن کے بارے میں کوئی بات مت کہیں ایمان چلا جائے گا!!

01:15:22) صحابہ رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین کی شان میں گستاخی کرنے والے کا عبرتناک انجام ۔۔۔واقعہ!!

01:21:37) ظاہری اور باطنی گناہ۔۔۔دونوں قسم کے گناہوں کوچھوڑدیں!!

01:22:40) دُعا!!

دورانیہ 1:23:12