عشاء  مجلس    ۳۰   مارچ   ۲۶ء:استغفار اور توبہ  میں فرق           !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مقام:مسجد اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر کراچی

بیان:عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

03:11) اشعار اور اشعار کی تشریح ..اگر اللہ والوں سے نہیں دل کی دوا پاتا شیطان ہمیشہ کے لیے مردود اور نفس کی اصلاح کرائی جائے تو اللہ والا بن سکتا ہے لیکن نفس شیطان سے زیادہ خطرناک ہے کیونکہ شیطان کو نفس نے ہی مردود کیا۔۔

12:41) ایک صاحب کا مایوس ہونا بیوی سے تنگ کہ وقت پر خدمت نہیں کرتی ۔۔ان صاحب کو اہم نصیحت کہ بیوی ہے بچوں کو سھنبال رہی ہے مدرسے کے لیے تیار کررہی ہے اگر نہیں وقت پر سے سکی تو اُس کو ڈانٹنا اور مایوس ہونا الخہ بہت نافع نصیحت ..شوہر حضرات ضرور سنیں اور بیوی کی خطاوں کو اتنا معاف کریں جتنا اپنی اللہ سے معافی کرانی ہے۔۔

28:38) بچو گندے عمل سے امردوں سے دور ہوجاؤ اگر یہ فعل اچھا تھا تو خدا پتھر نہ برساتا اللہ کو چھوڑ کر مرنے والی شکلوں پر مرنا اللہ کو ناراض کرنا انتہائی ناشکری،نفس پرستی اور ظلم ہے۔۔

37:33) استغفار اور توبہ کا فرق۔۔

40:35) توبہ کے معنی ہیں رجوع کرنا۔ ملا علی قاری رحمۃ اللہ علیہ نے مرقاۃ میں لکھا ہے جو مشکوٰۃ کی عربی زبان میں شرح ہے گیارہ جلدوں میں کہ تَوَّابُوْنَ کے معنی رَجَّاعُوْنَ کے ہیں یعنی کثیر الرجوع الی اللہ جس کا ترجمہ میرے قلب کو اللہ تعالیٰ نے عطا فرمایا کہ گناہ سے تم اللہ سے جتنی دور ہو گئے تھے پھر اپنے اللہ کے پاس واپس آ جائو

دورانیہ 1:04:52