عشاء مجلس    ۳۱   مارچ   ۲۶ء:جو غیر اللہ کو مراد بنائے گا وہ اللہ کو نہیں پا سکتا

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مقام:مسجد اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر کراچی

بیان:عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

00:07) ذکر کا ناغہ روح کا فاقہ۔۔

00:17) روزانہ اگر ذکر کی پابندی نہ کی تو روح کمزور ہوجائے گی پھر گناہوں میں مبتلاء ہونے کا اندیشہ ہے چاہے جتنی دینی مصروفیت ہو ذکر نہ چھوڑیں۔۔

04:05) ذکر ذاکر کو مذکور سے ملاتا ہے۔۔

05:13) بیٹھے گا چین سے اگر کام کے کیا رہیں گے پر گو نہ نکل سکے مگر پنجرے میں پھڑ پھڑائے جا اگر گناہوں سے آزادی نہیں ملتی تو پھڑ پھڑا ئے جاؤ ،اللہ میاں کو بے قرار ی تو دکھاؤ کہ اُن کو رحم آجائے، تو اللہ سبحانہ وتعالیٰ نے اپنے نام کی خاصیت بیان فرمائی کہ جس کو میرا نام لینے کی توفیق ہوگئی اس کی پہنچ میرے دروازے تک ہوگئی۔

07:33) {اَلذَّاکِرُ کَالْوَاقِفِ عَلٰی الْبَابِ} جس کو میں اپنا نام لینے کی توفیق دیتا ہوں اس نے ابھی مجھے پایا نہیں لیکن میرے دروازہ پر کھڑا ہو کر دستک دے رہا ہے۔ جس کو ذِکر کی توفیق ہوگئی تو اگرچہ ابھی مذکور اس کو ملانہیں لیکن وہ دروازے تک آگیا ، دروزہ کھٹکھٹا رہا ہے کہ میرے مولیٰ مجھے کب ملو گے

09:17) خاک ہوجائیں گے قبروں میں حسینوں کے بدن ان کے ڈسٹمپر کی خاطر راہِ پیغمبر نہ چھوڑ حضور صلی اﷲ علیہ وسلم کا راستہ مت چھوڑو ۔ یہ حسین مرنے والے ہیں ، فنا ہونے والے ہیں ، خود مردہ ہیں تم کو مردہ کردیں گے۔ سڑی ہوئی لاشیں ہونے والی ہیں ، چند دن کی لذت عارضی ملی عزت دائمی گئی۔ تھوڑی سی لذت کے لیے اپنی عزت دونوں جہاں میں برباد مت کرو۔ یہ ذلت دُنیا کی ہے آخرت میں کیا ذلت ہوگی۔

21:45) علم دین کو کس لیے حاصل کررہے ہیں طلباء کے لیے اہم نصائح کہ علم دین کو دنیا کے لیے حاصل کرنے کے لیے کیا وعیدیں آئی ہیں ۔۔

45:09) اَفَرَأَيْتَ مَنِ اتَّخَذَ اِلٰهَهٗ هَوَاهُ﴾ (سورۃ الجاثیۃ : آیۃ ۲۳) جو لوگ اپنے نفس کی خواہش کو خدا بنائے ہوئے ہیں وہ الا اللہ تک نہیں پہنچ سکتے، یہ سب باگڑبِلا لوگ ہیں،الا اللہ اس ہی کو ملتا ہے جو غیر اللہ سے اپنی جان کو پاک کردیتا ہے اور ان سے بچنے میں جان کی بازی لگادیتا ہے، جوجان لڑا دیتا ہے وہ جان چھڑا لیتا ہے

دورانیہ 1:00:02