اتوارمجلس    ۵ / اپریل   ۲۶ء:اصلاحِ نیت   !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

*مقام:مسجد اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر کراچی*

*بیان:عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم*

16:45) بیان کے آغاز میں اشعار کی مجلس ہوئی۔۔

20:25) بیان کا آغاز ہوا۔۔

22:43) بیان کرنا ہے تو اپنی نیت سے جس نے دوسرے کی نیت سے کیا فائدہ نہیں ہوگا۔۔

عمل کی اصل بنیاد نیت ہے۔ اگر انسان اپنی نیت درست رکھے اور اللہ کے لیے کام کرے تو اس میں برکت ہوتی ہے، لیکن اگر دوسروں کی نیت یا دکھاوے کے لیے عمل کیا جائے تو اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔

26:01) خود رائی انسان کو مار دیتی ہے۔۔ اللہ والوں کی صحبت ایمان کی حفاظت کا ذریعہ ہے، بلکہ تھوڑی دیر کی صالحین کی صحبت طویل عبادت سے بھی زیادہ مؤثر ہوتی ہے، کیونکہ یہ انسان کو گمراہی سے بچاتی ہے اور خاتمہ ایمان پر نصیب کرواتی ہے۔ خود رائی (اپنی رائے کو بڑا سمجھنا) انسان کی ہلاکت کا سبب بنتی ہے، جبکہ عاجزی والا ہی کامیاب رہتا ہے

40:06) طلباء کرام کے لیے نصیحتیں ۔۔ طلباء کرام کو خاص نصیحت کہ وہ علم کے ساتھ ساتھ اپنے اخلاق، نیت اور عمل کی بھی اصلاح کریں، کیونکہ صرف علم کافی نہیں جب تک اس کے ساتھ عمل اور اخلاص نہ ہو۔

45:07) صحبت اہل اللہ محافظ ایمان ہے مفتی اعظم پاکستان مفتی شفیع صاحب رحمۃ اﷲ علیہ نے حکیم الامتؒ سے عرض کیا کہ شاعر نے کہا ہے ؎ یک زمانہ صحبتے بااولیا بہتر از صد سالہ طاعت بے ریا تو کیا واقعی اﷲ والوں کے پاس بیٹھنا سو برس کی اخلاص کی عبادت سے افضل ہے؟ حکیم الامت نے فرمایا کہ آپ کو تعجب کیوں ہورہا ہے؟ اﷲ والوں کے پاس تھوڑی دیر بیٹھنا سو سال کی عبادت سے بہتر ہے، یہ شاعر نے کم بیان کیا ہے؎ بہتر از لکھ سالہ طاعت بے ریا اﷲ والوں کے پاس تھوڑی دیر بیٹھنا ایک لاکھ سال کی عبادت سے افضل ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ شیطان نے لاکھوں سال عبادت کی تھی مگر کثرتِ عبادت سے دائرۂ مردودیت سے نہیں بچ سکا، دائرۂ اسلام سے اس کا خروج ہوگیا لیکن جو اﷲ والوں کے صحبت یافتہ ہوتے ہیں تو خطائیں تو ان سے ہوسکتی ہیں مگر دائرۂ اسلام سے ان کا خروج نہیں ہوسکتا، ان کا خاتمہ ایمان پر ہوتا ہے۔

54:53) کمیت علمیہ اور کیفیت احسانیہ کا فرق اِ س لئے کسی عالم میں خالی یہ مت دیکھو کہ وہ بہت بڑا علم کا سمندر ہے بلکہ یہ دیکھو کہ قلندر بھی ہے یانہیں اور قلندر وہی ہوتا ہے جو ایک زمانہ تک کسی قلندر کا غلام یا خادم رہا ہو، کتب بینی سے کوئی قلندر نہیں بنتا، قلندر بنتا ہے قلندر کی خدمت اور صحبت سے

01:01:25) نفس کا ڈینٹ بھی ڈانٹ سے نکلتا ہے لیکن آج کل ڈانٹنا بھی منع ہے وہ زمانہ نہیں کہ ہر ایک برداشت کرلے۔۔

01:06:50) دین کس طرح پھیلانا ہے۔۔

01:12:06) بچوں کو مارنا اور بات چیت بند کرنا خود عمل کررہے ہیں دین پر چل رہے ہیں تو بیوی بچوں پر سختی کررہے ہیں یہ طریقہ ہے دین پھیلانے کا؟؟

دورانیہ 1:31:55