عشاء مجلس ۱۱    / اپریل   ۲۶ء:محبت الہٰی اور مجلس کی برکتیں      !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

*مقام:مسجد اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر کراچی*

*بیان:عارف باللہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم*

01:28) حضرت تھانوی رحمہ اللہ کا ایک ملفوظ کہ اصل رعب کیا ہے؟ عظمت والا (رعب) محبت اور کشش رکھتا ہے جبکہ غصے والا رعب دراصل وحشت اور خوف پیدا کرتا ہے یعنی اصل اثر اخلاق اور محبت سے ہوتا ہے، نہ کہ سختی سے۔

03:10) ماں باپ اولاد کو ڈانٹتے ہیں تو اُن کی بھی تربیت ہونی چاہیے کہ کتنا ڈانٹنا ہے غصے سے پاگل نہیں ہونا۔۔

04:43) اولاد کو پہلے دین سکھانا چاہیے تاکہ اولاد برباد ہونے سے بچ جائے۔۔ انسان خود سے نیک نہیں بنتا، بلکہ تربیت سے بنتا ہے غصہ، صبر، بولنا، حتیٰ کہ رونا بھی تربیت کے محتاج ہیں والدین کو چاہیے کہ صرف دنیاوی کامیابی نہیں بلکہ اولاد کی دینی تربیت کو ترجیح دیں

12:35) حضرت رفاعی رحمہ اللہ کا ملفوظ کہ اللہ تعالی جس سے محبت کرتے ہیں اُس کے ساتھ کیا کیا معاملات ہوتے ہیں الخہ۔۔۔

13:32) اخلاق کیسے ہونے چاہیے؟ دنیا و آخرت میں کامیابی: دین، تربیت اور اللہ کی رضا کا راستہ

14:55) حضرت مولانا شاہ محمد احمد صاحب رحمہ اللہ کا ایک شخص بہت ستاتا تھا لیکن حضرت شاہ صاحب کے کیسے اخلاق مبارک تھے پھر ایسا تبدیل ہوا کہ وہ شخص معافی مانگ کر ایسا تبدیل ہوا کہ بالکل بدل گیا۔۔

24:33) صل توکل اللہ پر ہونا چاہیے، نہ کہ صرف دنیاوی پلاننگ پر۔

26:37) حسرت،آرزو سے متعلق کہ حسرت کیا ہے غم کیا ہے؟ پہلے دین سکھانا ضروری ہے دنیا کمانا منع نہیں، مگر دین کے بغیر سب بے فائدہ ہو سکتا ہے اللہ کے ذکر کا مزہ ہر کسی کو نہیں ملتا اس کی وجہ گناہوں کی بیماری ہے جیسے بیمار کو اچھا کھانا بھی بے مزہ لگتا ہے، اسی طرح گناہگار کو عبادت میں لذت نہیں ملتی۔ گناہوں سے بچنے کی محنت :۔ حرام خواہشات کو چھوڑنا آسان نہیں۔ اس میں دل پر “خونِ تمنا” اور “خونِ حسرت” آتا ہے۔ لیکن یہی مجاہدہ انسان کو اللہ تک پہنچاتا ہے۔